?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کو گزرے پانچ ماہ ہو چکے مگر بھارت اپنے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے سے باز نہیں آیا اور بھارتی عسکری قیادت نے ایک بار پھر اشتعال انگیز مہم شروع کر دی ہے جس کا مقصد بہار اور مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارت ماضی کی طرح الیکشن سے پہلے پاکستان مخالف بیانیہ چلا رہا ہے اور فوجی قیادت کی طرف سے دیئے جانے والے غیرذمہ دارانہ بیانات سیاسی دباؤ کے تحت افسوسناک نوعیت اختیار کر گئے ہیں، ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور امن چاہتا ہے مگر دشمن کے جھوٹے بیانیے کا ہر سطح پر جواب دیا جائے گا تاکہ حقائق کو صحیح تناظر میں عوام تک پہنچایا جا سکے اور پروپیگینڈہ بے نقاب ہو۔
فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ مسلسل جھوٹ اور پراپیگنڈے نے بھارت کو اندرون و بیرون ملک رسوائی کا سامان بنادیا، سیاسی دباؤ میں دیئے گئے بیانات ناصرف جنگی جنون کو ہوا دیتے ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھاتے ہیں، ایسے اشاروں اور بیانات کا مقصد اندرونی ووٹر بیس کو متاثر کرنا ہے، وہی حکمتِ عملی جو ہر ریاستی الیکشن سے قبل دیکھی جاتی رہی ہے، حالات کا قابلِ تحمل اور ذمہ دارانہ حکمتِ عملی کے تحت جواب دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج اور اُس کے سیاسی آقا کو پاکستانی قوم اور افواج کے عزم کا احساس ہونا چاہیئے، ہر جارحانہ عمل کا جواب تیز، پختہ اور زوردار انداز میں دیا جائے گا جو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی، دفاعی ادارے اپنے عوام اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہیں، امن کی کوششوں اور حقائق کی ترویج جاری رہے گی تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا اشتعال انگیزی کو وقت پر کنٹرول کیا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
اسمبلیوں کی تحلیل پر عمران خان الیکشن کرا کے کیا کرے گا
?️ 7 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا
دسمبر
پیوٹن کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا تو ہم پوری طاقت سے حملہ کریں گے:روس
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر روسی اہلکار نے جرمنوں کو پیوٹن کے خلاف کسی بھی
مارچ
برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں
?️ 31 جولائی 2025برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں لندن کے
جولائی
لوگوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک نیا معمول بن چکا ہے: رپورٹ
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی
جنوری
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین پی
دسمبر
روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان کردیا
?️ 17 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان
اپریل
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون صدر ہے: ٹرمپ
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ
اگست
وزارت آئی ٹی کا نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا اعلان
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) شہریوں اور کاروباری حضرات کو سرکاری خدمات ایک
ستمبر