لندن (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتا امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا مسئلہ کشمیر حل تک امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین خلاف ورزیوں سےشرکاءکو آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ نے پاکستان کی مسلسل اورغیرمتزلزل کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان نےٹھوس شواہد پرمبنی ایک ڈوزیئر مرتب کیا ہے، ڈوزئیرمیں بھارتی فوج کےجنگی جرائم کی تفصیلات شامل ہیں۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر”مباحثے”خوش آئند ہے، مباحثےنےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کودنیاکےسامنے بےنقاب کردیا۔
انھوں نے روز دیا کہ پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پر مظالم کو منظر عام پرلانے کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتاامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ چھ دن کے امریکی دورے پر تھے اور اس وقت وہ لندن میں اپنے سرکاری دورے پر ہیں