?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مری کے واقعے سے ہمیں سبق ملا ہے،آگے سے احتیاط کرنا ہوگی،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ تیرہ نئے سیاحتی مقامات پر کام کیا جائیں۔عوام ابھی بھی مری جانے سے باز نہیں آ رہے، مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکال رہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 10، 15سیاحتی مقامات بنانےچاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہے اور آبادی بہت زیادہ ہے، اکیلا مری اتنے زیادہ سیاحوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، لیکن لوگ اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے ، سیاحوں کا داخلہ آج شام تک بند ہے۔یاد رہے کہ سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں 7 جنوری کو رات گئے ہونے والی برفباری 23 افراد کو موت کی وادی میں لے گئی۔
دوسری جانب دوسری جانب سیاحوں کے مری اور گلیات میں داخلے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے، بیشتر سیاح مری سے نکل گئے ہیں تاہم علاقہ مکینوں کی مشکلات برقرار ہیں جب کہ شہر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں کی جا سکی۔ دوسری جانب سیاحوں کے لئے خود ساختہ مشکلات پیدا کرنے والے مقامی مفاد پرستوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔
دشوار گزار راستوں پر رات کی تاریکی میں خود برف پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سیاحوں کو نکالنے میں مدد کے نام پر بلیک میل کرکے رقوم ہتھیانےکی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضان کی مدعیت میں درج ہوا جس کے مطابق نامعلوم ملزمان بھوربن روڈ پر برف پھینک کر پھسلن پیدا کرتے تھے، پھر پھنس جانے والی گاڑی کو جیپ سے نکالتے تھے۔


مشہور خبریں۔
حماس کے سینئر کمانڈر کو قتل نہیں کیا گیا: اسرائیلی فوج
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ
جنوری
ثنا نواز کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
?️ 14 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ثنا نواز کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں
مئی
ہیرس کی ایران سے اپیل
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے
اکتوبر
میانمار کی باغی فوج نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت میں پیش کردیا
?️ 25 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے معزول کی
مئی
بھارت اور مصر کے درمیان ہونے والے معاہدے
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:مصر اور بھارت نے اتوار کو اعلان کیا کہ دونوں ممالک
جون
اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب بری
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کو
مارچ
یورپ کا فلسطینیوں کا مصنوعی دفاع
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک کے رہنما Bezalel
مارچ
جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال
نومبر