مریم نواز کے خلاف نیب نے لیا ایک اہم فیصلہ

مریم نواز

🗓️

لاہور(سچ خبریں) لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی  اور نیب نے  کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب لاہور کا کہنا ہے مریم نواز کے کیپٹن (ر) صفدر کی بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کے نام پر سندر میں 109 ایکٹر اراضی، موضع مال میں 377 کنال 12 مرلے، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے اور رائیونڈ روڈ پر 14 کنال 1 مرلے کی قیمتی زمین خرید رکھی ہے،  جب کہ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق کیپٹن صفدر کے ذرائع آمدن کیا ہیں، مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں، تاہم لاہور میں زیادہ تر جائیدادیں ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کا جھوٹا بیانیہ پیش کر رہی ہے

🗓️ 7 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

🗓️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے

شامی کیمپ میں موجود داعشیوں کا منصوبہ ناکام

🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں: شام میں الہول کیمپ سے داعش کے عناصر کے فرار

شمالی غزہ پر صہیونی حملے میں حماس کے ترجمان کی شہادت

🗓️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں

 پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔

🗓️ 10 اگست 2022لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی

فلسطینی پناہ گزینوں پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے

🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ پٹی پر صہیونی حکومت کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں

سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے خلاف جنگ یا مخالفین کا صفایا

🗓️ 12 اگست 2021سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے مختلف وزارتوں کے متعدد ملازمین کو

غزہ میں عارضی جنگ بندی کب تک قائم رہے گی ؟

🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے جمعہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے