پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچنے میں ناکام‘1اعشاریہ25ارب ڈالر قسط تاخیرکا شکار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچنے میں ناکام رہے قرض دہندہ کا 11 روزہ دورہ بدھ کو اختتام پذیر ہو گیا تھااس سے 37 ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) اور 28 ماہ کی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریباً 1.25 ارب ڈالر کے قرض کی اگلی قسط کے اجرا میں تاخیر ہوگی.

تاہم مالی ماہرین کا توقع ہے کہ دونوں فریقین مسائل طے کریں گے اور آنے والے ہفتوں میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچ جائیں گے”بزنس ریکارڈر“کے مطابق اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ اسعد حنیف نے پیش گوئی کی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف دو سے چار ہفتوں کے اندر اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچ جائیں گے اور اگلی قسط کا اجرا تین سے چھ ہفتوں میں منظور کرلیا جائے گا ادھر اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ محمد اویس اشرف نے کہا ہے کہ دونوں فریق دو ہفتوں میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچ جائیں گے یا زیادہ سے زیادہ اکتوبر کے آخر تک معاہدہ ہوجائے گا.

دونوں ماہرین نے بتایا کہ 28 ستمبر سے 8 اکتوبر 2025 کے دوران ای ایف ایف کے دوسرے اقتصادی جائزے اور آر ایس ایف کے پہلے جائزے کے تحت اہم اقتصادی اور ماحولیاتی اہداف پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور زیر التوا مسائل معمولی ہیں اویس اشرف نے وضاحت کی کہ پاکستان آر ایس ایف کی دو قسطیں حاصل کرے گا، ہر ایک کی قیمت 76.9 ملین ایس ڈی آر، جو کل 153.8 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 209.7 ملین ڈالر) بنتی ہے ہم ای ایف ایف کے تحت مزید 1,036 ملین ڈالر وصول کریں گے اس سے تقریباً 1.25 ارب ڈالر بنتے ہیں اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آرز) آئی ایم ایف کی جانب سے مقرر اور برقرار رکھی جانے والی اضافی زر مبادلہ ریزرو اثاثے ہیں.

اویس اشرف نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان کی صوبائی حکومتیں بجٹ سرپلس حاصل کریں اور حالیہ سیلابوں کی وجہ سے اقتصادی ترقی پر اثر کے پیش نظر ایف بی آر کے ریونیو ہدف میں کمی کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ قرض پروگراموں کے دوران آئی ایم ایف کا اعتماد جیتا ہے آن لائن اجلاس کرنے کے اختیار کی دستیابی کی وجہ سے دونوں فریق زیر التوا مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے، جو اگلے چند ہفتوں میں حل ہو جائیں گے.

ادھر آئی ایم ایف نے ایک بیان جاری کیا کہ آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام نے ای ایف ایف کے 37 ماہ کے معاہدے کے تحت دوسرے جائزے اور آر ایس ایف کے 28 ماہ کے معاہدے کے پہلے جائزے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچنے میں اہم پیش رفت کی ہے پروگرام کا نفاذ مضبوط ہے اور وسیع پیمانے پر حکام کی وعدہ شدہ ذمہ داریوں کے مطابق ہے. دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروگرام پر عمل درآمد حکومت کے وعدوں کے مطابق جاری ہے اور مذاکرات میں کئی اہم امور پر پیش رفت ہوئی جن میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد، افراط زر کو اسٹیٹ بینک کے مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کےلئے محتاط مالیاتی پالیسی شامل ہیں.

اعلامیے میں کہا گیا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کے دائرہ کار میں کمی کے ساتھ شفافیت اور گورننس کو مضبوط بنانا بھی بات چیت کا حصہ رہے مہنگائی کو مقررہ ہدف میں رکھنے کے لئے سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کی سفارش کی، توانائی شعبے کی بحالی کےلئے ریگولر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور اصلاحات پر اتفاق کیا گیا سرکاری اداروں کے حجم میں کمی اور شفافیت میں بہتری پر گفتگو کی گئی، حکام وزارت خزانہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے کیلئے پر امید ہیں.

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ25 ستمبر سے اب تک کی بات چیت تعمیری اور مثبت رہی، بقیہ امور طے کرنے کےلئے پالیسی سطح پر ورچوئل بات چیت جاری رکھی جائے گی عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد واپس روانہ ہوگیا ہے. دریں اثنا ذرائع نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ٹیکس فری کار امپورٹ اسکیمز ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، بیگج اور گفٹ اسکیم ختم، ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم مزید سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اسی طرح5 سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی مشروط طور پر اجازت ہوگی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں ماہ ای سی سی کے ذریعے شرائط مزید سخت کرنے کی منظوری لینے کی ہدایت کردی، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلاف برقرار ہے.

مشہور خبریں۔

چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی مذاکرات کی موجودگی

ایران کی فتح نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ہلا کر رکھ دیا:عطوان 

?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ

وزیر اعظم کا قوم سے جلد خطاب متوقع

?️ 19 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان

بجلی ایک دفعہ پھر مہنگی

?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا  نے ملک کے مختلف علاقوں کے صارفین

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ایک اور مطالبہ

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم

یہ درست نہیں، میں نے جھوٹا بیان اورڈیکلریشن جمع کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت میں بیان ریکارڈ

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں توشہ

قوم شہدا کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف

?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل

بائیڈن نے یوکرین کے لیے 1 بلین ڈالر کی سیکیورٹی امداد مختص کی

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:      امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے