مریم نواز کے بیانیے پر فواد چوہدری کا شدید ردعمل

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے بیانیے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ‏مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی ان کا دور دور تک علم ، عقل سے تعلق ‏نہیں، انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیرعلی، عظمیٰ اور حنا کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے ‏یہودی بیانئیے پر بات نہیں کی، دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی ‏انھوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے ‏دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں سارا زور صرف ‏عمران خان کی مخالفت ہےان سےعقل کی توقع کرنا جوئےشیر لانےکے مترادف ہے، ان کی کل ‏CV‏ یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے گھرپیدا ہوئیں جنہوں نےعہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے ‏بنا لئے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ‏ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ‏ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ ‏‏2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی ‏دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈرز پہلے ہی ہفتے میں منسوخ کر دیں گے

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کی ترجمان

شہباز گل نے وزیر اعظم سے متعلق جسٹس وجیہ کے بیان کو مسترد کر دیا

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر

عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے گا، مریم نواز

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عدلیہ میں

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی پہلی جارحانہ سرنگ کی نقاب کشائی

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی پہلی جارحانہ سرنگ

کرپشن کیس: عمران ریاض کی ضمانت کیلئے اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست

?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) صحافی عمران ریاض خان نے اپنے خلاف تھرابی جھیل

پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، وزیر اعظم

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

نیتن یاہو نے وزیر داخلہ اور صحت کو ہٹایا، کابینہ لیکویڈیشن کے راستے پر

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:شاس پارٹی کے سربراہ آریہ درعی کو نیتن یاہو  نے داخلی

غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 500 طبی عملے کی شہادت

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے