مریم نواز کی بھارت سے آنے والے پاکستانی مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت سے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے والے پاکستانی مریضوں کے مکمل اور مفت علاج کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں زیرعلاج متعدد پاکستانی مریض، جن میں جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد شامل ہیں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنا علاج مکمل کئے بغیر وطن واپس آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے واضح کیا کہ بھارت سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اُن کا علاج پنجاب میں ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مریم نواز نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ان مریضوں کا فوری طور پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور سرکاری سطح پر ان کا مکمل اور معیاری علاج فراہم کیا جائے، پنجاب حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مزید اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔

مشہور خبریں۔

بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس

 پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی

?️ 30 دسمبر 2021لاہور ( سچ خبریں )پاکستانی تحریک انصاف نے  بلدیاتی الیکشن کے حوالے

پاکستان میں 3 سپر مون میں سے پہلا منگل کو نظر آئے گا، سپارکو

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا

امریکہ نے نئی ویزا پابندیوں کا اعلان کیا

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ان لوگوں کے لیے نئی

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

?️ 8 جنوری 2022بلوچستان(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے صوبے

صہیونی اب بھی الاقصیٰ طوفان کے مہلک نفسیاتی اثرات سے متاثر 

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے چینل 12 نے اس سلسلے میں ایک

بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے امریکہ میں امیروں کے ٹیکس بڑھائے گئے

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: کانگریس کی مشترکہ نمائندگان نے سالانہ $1 ملین سے زیادہ

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

?️ 27 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے