?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم نواز کو سیاست تک محدود رہنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف روزنہیں ہر دوسو سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہید بننے کے لیے جعلی رپورٹس بنا کرباہرنہیں جایاجاتا، اس کے لیے سب سےقیمتی چیزجان نچھاورکرنی ہوتی ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے اور جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دینے کے بجائے یہ بتائے کہ بیرون ملک آپ کے پیسے کس چڑیل یا جن نے منتقل کیے۔ مریم نوازبتائیں اپارٹمنٹ کہاں سےلیے، کیا رسیدیں دیں ، کیا تہہ خانےمیں کام کرنےوالےجنات پیسہ بنارہے تھے؟
وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کی اور تنقید کے نشتر برسائے، انہوں نے مریم نواز کو چوروں کی سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی ہیں جن کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنا اور قابل احترام ادروں کی تضحیک کرنا ہے۔
زرتاج گل نے مزید کہا کہ آپ سزا یافتہ مجرم اور سرٹیفائیڈ چور ہیں، ملک کو لوٹ کر صرف منی لانڈرنگ کی ہے، عوام آپ کو ہر طرح سے مسترد کرچکی ہے۔ آپ ووٹ کو عزت دیں کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے اپنے بھگوڑے والد کو واپس لائیں۔


مشہور خبریں۔
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار
?️ 6 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی
نومبر
امریکی موٹرسوار گروہ "انفائیڈلز” غزہ کی امدادی مراکز میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 14 ستمبر 2025غزہ کی پٹی اس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔ طویل
ستمبر
مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترامیم
ستمبر
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف
جولائی
صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کی معلومات ہیک
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کے ترجمان نے آج اعلان کیا کہ اس
فروری
وزیراعظم کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے: گورنر پنجاب
?️ 30 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم
جولائی
لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا
?️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ
جولائی
اوپو کا سنگل کیمرا فون متعارف
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ جو کہ بہترین
اکتوبر