?️
گجرات (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا جب کہ متاثرین کو ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔
مریم نوازکی متاثرہ خواتین سے ملاقات، مسائل دریافت کیے اور سیلاب متاثرین میں تحائف بھی تقسیم کیے، انہیں کیمپوں میں مقیم متاثرین کے لیے طبی سہولیات سےآگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی حکام نے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی ، اپنی بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مویشیوں کے لیے ڈاکٹرز اور چارےکا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ متاثرہ علاقوں سےشہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، گجرات میں 20 ریلیف کیمپ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلال پور جٹاں کے نواحی علاقے شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی پہنچ گئیں، انہوں نے نواز شریف کی ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، خواتین اور بچوں میں تحائف پیش کیے۔ مریم نواز نے ٹینٹ کے اندر بیٹھ کر ننھی بچی اور اس کی والدہ سے بات چیت کی، کمسن بچی نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کراظہارِ مسرت کیا جب کہ وہاں کھانا، ادویات، صفائی اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
ذیابیطس کی بزرگ خاتون مریِضہ کو شوگر چیک اپ کیلئے خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں، مریِضہ کو انسولین، گلوکو میٹر اور دیگر ضروری اشیا ء فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیلاب سے گھرمسمار ہونے پر آبدیدہ نوجوان کو تسلی دی، گھر بنانے میں پوری معاونت کی یقین دہانی کرائی اور بھینس سیلاب میں بہہ جانے والے معمر شخص کو بھی دلاسہ دیا۔
مشہور خبریں۔
جارحین کے ساتھ فوجی تصادم کا نیا دور مختلف ہوگا: محمد البخیتی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سینیئررکن محمد البخیتی نے تصدیق
دسمبر
آنگ سان سوچی پر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ میانمار کی
نومبر
الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو طلب کر لیا
?️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
دسمبر
وزیرا عظم نے کسانوں کی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زرعی
جنوری
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے حملوں میں 123 فلسطینی زخمی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے
فروری
اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس کا نیا بحران
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی سمیت اپنے اہداف حاصل کیے
اکتوبر
ایرانی حملوں کے خدشے کے پیش نظر مقبوضہ علاقوں میں امریکی سفارتخانہ بند
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل
جون
شام پر صیہونی میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ جوالان کے علاقے میزائل حملہ کیا
جولائی