مریم نواز کا سرگودھا میں جلسے سے خطاب

?️

سرگودھا (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی تباہی کا گند اپنے سر نہیں لے سکتے، موجودہ حکومت کو خیر باد کہنا بہتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سرگودھا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ناصرف سابق وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بلکہ حکومت چھوڑنے کے حوالے سے بھی اپنی رائے  کا اظہار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ایک مہینے کیلئے حکومت میں کیا کرنے آئے تھے؟۔ ہم اس لیے حکومت میں آئے کیونکہ یہ اگلے الیکشن پر بھی ڈاکہ ڈالنا چاہتا تھا، ہم نے حکومت میں آ کر اس کے پلان کو فیل کر دیا۔ یک کھلنڈرے اور نااہل کو پاکستان کےعوام پر مسلط کیا گیا، نااہل کے آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی، معیشت تباہ ہو گئی، 4سال میں ملک کوتباہ کرنے والا شہبازشریف سے 4 ہفتوں کا حساب مانگ رہا ہے، عمران خان ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربات نہیں کر سکتا۔

اس جھوٹے شخص نے 35 پنکچر کا ڈرامہ کیا لیکن ثبوت نہیں دیا، جب سے شہبازشریف کی حکومت آئی یہ نالائق40تقریریں کرچکے ہیں، ایک تقریرمیں بھی یہ اپنی کارکردگی پرنہیں بولا، یہ ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربولنے کے قابل نہیں، یہ ازل کا جھوٹا شخص ہیں۔ اب جعلی خط لے آیا اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں دیا۔ غیر ملکی سازش کا بھی جھوٹا ڈرامہ کیا، اب ایک اورڈرامہ کیا کہ میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج اگرڈالرآسمان پراورمعیشت وینٹی لیٹرپرہےتواس کےذمہ دار عمران خان ہیں۔ اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اس کا ذمہ دارعمران خان ہے، سابقہ حکومت کی تباہی کا گند اپنے سر نہیں لے سکتے، موجودہ حکومت کو خیر باد کہنا بہتر ہے، نوازشریف کہتا ہے حکومت چھوڑ دوں گا لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے بارے میں پاکستان کا مؤقف

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے دفاعی کمیشن کے چیئرمین نے یہ

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم تصاویر لیک، پمز ہسپتال کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس طلب

?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی

شہباز شریف کی کمزور مخلوط حکومت کو کن چیلنجز کا سامنا ہے؟

?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نو منتخب وزیراعظم نے اقلیتی حکومت جوکہ مختلف

آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد، نگران وزیرخزانہ کی حکومتی اقدامات پر بریفنگ

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نگران وفاقی

واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز دیے جانے کا امکان

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بیک

یمن پر حملے میں صیہونی حکومت کے چیلنجز

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں جنگ بندی اور غزہ میں کشیدگی میں نسبتاً

اسرائیل کی حالت زار: سابق صیہونی وزیر خارجہ کی زبانی

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز

مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے