?️
لاہور (سچ خبریں) سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان میں پوری دنیا کیلئے سیاحت کے دروازے کھولنے جارہی ہیں۔
پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ہونے والی21 ویں چولستان جیپ ریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں بہترین ایونٹ کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیرون ملک سے ریسرز یہاں آئے ہیں، یہی پاکستان کا اصل چہرہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب قلعہ دراوڑ میں بسنت منانے کا سوچ رہی ہیں، نواز شریف کو اس خطے سے بے حد پیار ہے۔
سینیئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلی چولستان جیپ ریلی میں مریم نواز خود آئیں گی، وزیر اعلیٰ پاکستان میں پوری دنیا کے لیے سیاحت کے دروازے کھول رہی ہیں، بسنت کے چار دن بچوں کو اپنے ثقافتی میلوں سے جڑتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر کے 160 مقامات کی بحالی کا کام کیا جائے گا، بھیرہ اور ٹیکسلا میں سیاحتی مقامات کی بحالی جاری ہے، چولستان سفاری اور صحرائی سیاحت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ چولستان ریلی کے تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے کانسٹیبل بشیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، تمام ریسرز ہم سب کے ہیروز ہیں، ریسرز کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
دمشق کا اسرائیلی حملے پر سخت ردعمل
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: خود ساختہ جولانی حکومت سے وابستہ شام کے وزارت خارجہ
نومبر
کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے،سلمان اکرم راجہ
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
مارچ
انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، پی ٹی سی ایل
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی
جنوری
یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو
دسمبر
سعودی عرب میں عمرہ کے لیے نئے شرائط
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس اور اس کی
فروری
ریحام خان جیسے لوگ مغربی فیمنسٹ نظریات کو پاکستان میں فروغ دینا چاہتے ہیں، ماریہ بی
?️ 27 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اداکارہ سارہ خان کی
جولائی
سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا معاملہ، ترک صدر نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے
مارچ
دشمن حزب اللہ کو جنگ میں ڈھکیلنا چاہتا ہے:نصراللہ
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان
اگست