مریم نواز شریف کا سی سی ڈی کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

جرائم کے خاتمے اور عوامی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا، سی سی ڈی کو دنیا کے پانچ بہترین جرائم کنٹرول کرنے والے اداروں کی طرز پر استوار کیا جائے گا۔ جدید فارنزک، تفتیشی مہارتوں، ماڈرن ٹیکنالوجی، اے آئی سافٹ ویئر، جدید ترین انٹیلی جنس سرویلنس، مشینری اور آلات سے سی سی ڈیز کو پاکستان کے سب سے جدید ترین ادارے میں بدلا جائے گا۔

مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مانیٹرنگ کے جدید ترین آلات بھی سی سی ڈی کو فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی ڈی کا جدید ترین آلات سے لیس ہیڈکوارٹر بنانے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل میں سی سی ڈی آفس، تھانے اور رہائش گاہیں بنانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، عید الفطر کے بعد پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سی سی ڈی کے اقدامات سے پنجاب میں قتل اور خواتین کے خلاف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی، سی سی ڈی کے اقدامات کے بعد پنجاب میں ڈکیتی کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 77 فیصد کمی آئی۔ موبائل اور بیگ چھیننے کے واقعات میں 49 فیصد، گاڑی چوری میں 17، اقدام قتل میں 31، اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی،غیرقانونی اسلحہ کے سدباب کے لئے نیا قانون بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین پر تیزاب چھڑکنے والوں سے نمٹنے کا ٹاسک سی سی ڈی کو دے دیا، سی سی ڈی میں جرائم کے خاتمے کے جدید تحقیقی مرکز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن بھی ٹرمپ کے راستے پر گامزن

?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا جوبائیڈن کی حکومت کی طرف سے صہیونی حکومت کی

مزاحمت کو غیر مسلح کرنے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی علاقائی پالیسی 

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی نئی حکومت کے حالیہ فیصلے، جس میں اسلحہ صرف

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام؛مصر کا اعتراف

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:مصر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ پیش

پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لئے

?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لئے۔میڈیا رپورٹس  کے

اسرائیلی کرنسی کا زوال شروع

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ

خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ: تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

?️ 11 اپریل 2023خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

?️ 19 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن

پنجاب حکومت مشکل اور دکھ کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عظمی بخاری

?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے