🗓️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فیصلہ سازی کے عمل میں ان کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے لہٰذا وہ اب کبھی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات نہیں کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کے تقرر میں تاخیر پر بھی تلخی پیدا ہوئی تھی، اس بار انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں اسلام آباد میں واقع نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کے ساتھ ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ملکہ بن چکی ہیں، انہوں نے وائس چانسلرز کے تقرر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ میرٹ کے معاملات پر مجھے کبھی فون یا مشاورت نہیں کرتی ہیں۔
وفاقی حکومت کی حمایت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر پیپلز پارٹی نے حمایت واپس لے لی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت گھٹنے ٹیک دے گی‘۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، اتحادی کی حیثیت سے پیپلز پارٹی سے تمام گورننس معاملات میں مشاورت کی جانی چاہیے۔
گورنر پنجاب نے نشاندہی کی کہ اپنے آئینی عہدے اور پروٹوکول کے باوجود وہ خود وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملنے گئے اور انہیں یقین دلانے کی کوشش کی کہ پیپلز پارٹی ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلے 6 مہینوں کے دوران میں نے ان سے متعدد بار فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا کیونکہ انہوں نے کبھی بھی کسی مسئلے پر مشورہ نہیں کیا، لہٰذا اب میں ان سے نہیں ملوں گا۔‘
سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات تعطل کا شکار ہیں اور انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد بنانے کا تجربہ ماضی میں بھی تلخ رہا ہے تاہم پیپلز پارٹی کو امید تھی کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی سے سبق سیکھا ہوگا، لیکن تحریری معاہدے اور مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے باوجود فیصلوں پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا
🗓️ 6 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے نئی زندگی
مئی
صیہونی توپ خانے کا لبنانی سرحد پر حملہ
🗓️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے منگل کی صبح ایک نئے حملے میں لبنانی
جولائی
ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا : صدر ایران
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:ایران کے صدر نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے ہمیشہ
جنوری
امریکہ اور برطانیہ فلسطینی قوم کے المیے کا باعث ہیں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ
🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی نسل
مئی
خبردار جو گھر سے باہر نکلے !
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین
اکتوبر
عمران خان کا ڈالر کی اونچی اڑان پر سخت رد عمل
🗓️ 19 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ایک دن میں ملکی تاریخ کی سب سے
جولائی
کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کے دوران 4 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف
🗓️ 23 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کےدوران
فروری
صرف مغرب ہی جوہری جنگ کے منظر نامے کے لیے فکر مند رہا ہے: لاوروف
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو
دسمبر