?️
لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ملک میں جاری شدیدگرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے جس سے شدید گرمی کی لہر میں کمی ہوسکتی ہے، کیوں کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہونے کی توقع ہے جب کہ آج اور کل کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں آندھی و جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو دڑو اور نواب شاہ میں 52 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، دادو، جیکب آباد میں51، سکھر، خیر پور، لاڑکانہ، سبی، بھکر، رحیم یار خان اور سکرنڈ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، خانپور، پڈعیدن میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، حیدر آباد میں 48، لاہور، جہلم، بنوں 45، پشاور44، اسلام آباد، مظفر آباد 42، کراچی 38، گلگت37 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ، اگرچہ پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے حالیہ برسوں میں مہلک ہیٹ ویوز کی شدت اور بڑھتی ہوئی تعداد کا تیزی سے خطرہ بن گیا ہے، گرمیوں کے مہینوں میں مہلک گرمی لوگوں کی صحت کو ڈی ہائیڈریشن سے لے کر ہیٹ ریشز تک بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے اور گرمی سے متعلق دیگر بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں، کمزور مدافعتی نظام رکھنے کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کے لیے صورت حال زیادہ پریشان کن اور سنگین ہو سکتی ہے، افراد کو صحت کے پریشان کن مسائل سے ہر ممکن طریقے سے خود کو بچانا ہوگا، خاص طور پر صبح 11:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک گرم اوقات کے دوران غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور سعودی کا مشترکہ بیان؛ تیل کے بدلے ریاض کو فوجی تعاون
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ کے دورے کے دوران
جولائی
ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث
?️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم
ستمبر
پاکستان کا یورپی پارلیمنٹ توہین مذہب قرار داد پر مایوسی کا اظہار کیا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین مذہب کے حوالے
مئی
دل کا برقی نظام ڈیجیٹل شکل میں تیار کرنے میں کامیابی
?️ 26 ستمبر 2025سانتیاگو: (سچ خبریں) محققین نے پہلی بار انسانی دل کے برقی نظام
ستمبر
جنگ کا مستقل خاتمہ صرف ایک شرط پر
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: محمد الہندی، فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل،
مئی
عربی مشہور اخباروں کا عرب ممالک کو ایران کے بارے میں مشورہ
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اہم علاقائی اور عالمی حیثیت نیز اس ملک
مئی
یوکرین کی صیہونیوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی مانگ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں یوکرین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف
جون
یوکرائنی خفیہ اداروں کی اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی کوشش:روس
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ
مارچ