محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول کھولنے کا اعلان

اسکول

?️

لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں سات جون بروزپیر سے نجی وسرکاری سکول کھولنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے میں تمام سکولوں میں ہفتے میں 4 روز کلاسز ہوں گی، کلاسز میں 50 فیصد طلباء ایک دن اور 50 فیصد طلباء اگلے دن آئیں گے محکمہ تعلیم پنجاب نے 7 جون سے نجی وسرکاری سکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس طرح مجموعی طور پر 50 فیصد طلباء ہفتے میں کل 2 دن کلاسز میں حاضری دیں گے، کوئی طالب علم لگاتار دو دن کلاس میں نہیں آئے گا۔ مزید بتایا گیا کہ متعلقہ حکام سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سوموار7 جون سے یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سوموار سے تمام جامعات کو تدریسی سرگرمیوں کیلئے کھولنے کی اجازت ہے، تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات، تعلیمی اداروں کی بندش اور اوپنگ سے متعلق سارے فیصلے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں متفقہ طور پرہوئے ہیں، پچھلے سال جب ہم نے تجربہ کیا کہ جب بچے بغیر امتحان پاس کیے تو تجربہ ہوا، فیصلہ کیا کہ گریڈ امتحانات کے بغیر نہیں ملیں گے۔ یہ تجربہ ہوا کہ سب سے فیئر ٹیسٹ امتحانات کے ذریعے ہے۔

ایکسٹرنل امتحانات پر لوگ اعتراض نہیں کرتے، کیونکہ یہ امتحان سب کیلئے برابر ہوتا ہے۔ ہمارے یہاں طلباء کی اکثریت یہ ہے کہ ایک ڈیڑھ ماہ پہلے پڑھتے ہیں۔ اس لیے امتحانات نہ لینے کا مطلب جو پڑھائی ہورہی ہے وہ بھی نہیں ہوگی۔ اس لیے فیصلہ کیا کہ رواں سال امتحانات ضرور ہوں گے۔ آج میٹنگ میں مشورہ کیا کہ طلباء کی ایک بات درست ہے اس کو ماننا چاہیے، طلباء کا سکول بند ہونے کے باعث کورس ورک مکمل نہیں ہوسکا، طلباء کی یہ شکایت درست ہے، اسی سلسلے میں ہم نے کئی ماہ قبل فیصلہ کیا کہ جس کے تحت سلیبس کو 40 فیصد کم کردیا تھا ، فیصلہ کیا ہے کہ نویں دسویں کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا، اور چار مضامین کا ہوگا۔

باقی میں نہیں ہوگا، گیارہویں بارہویں کا امتحان صرف تین مضامین کا ہوگا۔اس سے طلباء کیلئے آسانی پیدا ہوگی۔ جبکہ امتحانات بھی 10 جولائی کے بعد شروع ہوں گے۔ دسویں بارہویں کے امتحانات پہلے اور نویں گیارہویں جماعت کے بعد میں ہوں گے۔ ہم چاہتے ہیں امتحانی نتائج ستمبر کے تیسرے ہفتے تک آجائیں تاکہ جامعات میں داخلے ہوسکیں۔ اولیول کے خصوصی امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے۔ نویں دسویں کے بعد اب گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز کی بھی اجازت دے دی ہے۔ امتحانات لینے والے اساتذہ کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہوگی۔

مشہور خبریں۔

اعظم خان سواتی کا آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ پر مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے

متاثرین سیلاب کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، آئی ایم ایف صورتحال کو سمجھ گیا، وزیر خزانہ

?️ 14 ستمبر 2025کمالیہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

صیہونی حکومت سے یورپ کے سب سے بڑے سرمایہ کاری فنڈ کے انخلا کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کو ان جماعتوں کی طرف سے دھکے ملتے رہتے

ملک بھر میں  کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا

لبنانی صحافی: ٹرمپ نیتن یاہو تعلقات میں اختلافات کا مطلب اسرائیل کو سزا دینا نہیں ہے

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک میڈیا کارکن نے ایک بیان میں کہا

متنازع ہتک عزت قانون: صحافتی تنظیموں کا حکومتی تقریبات، وفاقی و صوبائی بجٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متنازعہ ہتک عزت بل کے خلاف صحافی تنظیموں

یورپی رہنما امریکی سامراج کے سامنے جھکنا چھوڑ دیں:یورپی قانون ساز

?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے نے یورپی یونین کے

پیٹرول کی قیمت کم نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی کی کراچی کو جام کرنے کی دھمکی

?️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) موجودہ نگران حکومت کو پی ڈی ایم حکومت کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے