🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے مجوزہ آئینی ترامیم سے اظہار لا علمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسودہ میں نے بھی ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مجوزہ آئینی ترمیم سےمتعلق آگاہ کیا۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحٰق ڈار نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات اچھی رہی۔
ترمیم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نائب وزیر اعظم نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مجھے نہیں پتا، میں نے نہیں دیکھیں، اس حوالے سے آپ وزیر قانون سے سوال کریں۔
اس موقع پر جب وزیر قانون سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پر کمیٹی فیصلہ کرے گی، اس کے بعد ترامیم سامنے آئیں گی، آئینی ترامیم پہلے کابینہ، پھر ایوان میں لائیں گے، جب کمیٹی اجازت دے تو آپ کو سب بتائیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ عوامی مفاد اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے بھی کبھی رات کو جاگے ہیں، اس پر نائب وزیر اعظم نے جواب دیا کہ آپ کے خیال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ویسے ہی آگئی ہے۔
اسحٰق ڈار کا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ جے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، جب بھی ضرورت پڑتی ہے، ہم ان سے ملاقات کر لیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ
حکومت سندھ نے 19 اگست تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا
🗓️ 8 اگست 2021سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام
اگست
گوادر ایئرپورٹ کو کمرشل کرنے میں ناکامی پر تنقید
🗓️ 22 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی سطح پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ
نومبر
الیکشن التوا کے حق میں قرارداد ملک، جمہوریت کےخلاف سازش ہے، جماعت اسلامی
🗓️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے الیکشن التوا کے حق میں
جنوری
پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات سے نیا آئینی پکیچ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی
🗓️ 28 جنوری 2021پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات سے نیا آئینی پکیچ پارلیمنٹ میں
جنوری
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار
🗓️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے
مئی
چین کی طرف عرب ممالک کی گردش واشنگٹن سے پیغامات اور دھمکیاں
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات
نومبر
امریکی فلسفی سعودی ولی عہد کی اصلاحات کی کامیابی پر سوال کیوں اٹھاتے ہیں؟
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: ہارورڈ کے پروفیسر مائکل سینڈل، جنہیں ٹائمز لٹریری سپلیمنٹ میں
دسمبر