?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات و تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات نصف صدی پر محیط ہوچکے ہیں جو قابل فخر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات قابل فخر ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تاریخی ، سماجی ، ثقافتی اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں اورپارلیمانی وفود کے تبادلوں سے موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020ء کو انعقاد نہ صرف یو اے ای بلکہ پورے خطے کے لیے تاریخی کارنامہ تھا جس کے مثبت اور دور رس نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔
دوسری جانب گذشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں روسی سفیر کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دفاعی تعاون پربات چیت کی گئی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں امن مشترکہ مقصد ہے، پاکستان روس کیساتھ اپنےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے‘۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، روسی وزیرخارجہ کے حالیہ دورے سے سفارتی رابطے مزید فروغ پائے ہیں۔روسی سفیرنےخطےمیں امن واستحکام کی کوششوں تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور اسے سراہا۔ دونوں ممالک کے سربراہ نے افغانستان میں فروغ امن کے لیے مشترکہ کوششوں کےعزم کااعادہ بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
بِٹ کوائن ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزم گوجرانوالا سے ہوئے گرفتار
?️ 19 فروری 2021گوجرانوالا {سچ خبریں} ملکی تاریخ میں جاری ماہ فروری میں پنجاب کی
فروری
غزہ جنگ سے صیہونیوں کو کیا ملا ہے؟فوجی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک فوجی ماہر نے 4000 فلسطینی مجاہدین کی ہلاکت کے
جنوری
وزیراعلی سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی تعیرِ نو اور مرمت کا حکم
?️ 26 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملک کے سب
ستمبر
حماس کا صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے شواہد
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:حماس کے وفد نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے
نومبر
سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ
فروری
اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع
مئی
یمنی بحریہ کیسی ہے؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: گزشتہ دہائی کے دوران جنگ اور پابندیوں کے باوجود یمنی
جنوری
سعودی عرب پہلے والا سعودی عرب نہیں رہا؛امریکہ میں سعودی سفیر
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اپنے ملک اور امریکہ
اکتوبر