🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک جاری کورونا وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے رمضان المبارک کے تناظر میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت صوبوں کو کورونا کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ بازار سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے اور اس کے بعد بند رہیں گے.
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق 14 اپریل (یکم رمضان المبارک) سے پابندیوں کا اطلاق شروع ہوگا اور لاک ڈاؤن کورونا کو مدنظر رکھ کر لگایا جائے گا۔
این سی او سی کے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں تراویح کا اہتمام ہوا دار جگہ پر کیا جائے گا اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ مسجد انتظامیہ کے تعاون سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔اعلامیے کے مطابق ملک بھر سماجی، سیاسی، کھیلوں سمیت ہرقسم کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی احکامات جاری کیے گئے کہ سینما گھر اور مزارات بھی بند رہیں گے۔این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بازار سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔
این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر کی زیر صدرات ہونے والے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افطار سے رات 12 بجے تک باہر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کھانے پینے کی اشیا کے پارسل کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کی جانب سے مسافروں کے لیے اعلامیے میں بتایا گیا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے اور اتوار دو روز بند رہے گی اور اس کا اطلاق 25 اپریل تک ہوگا۔
اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سے متعلق مزید فیصلے کے لیے 20 اپریل کو اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کی حکمت عملی بتائی جائے گی۔
علاوہ ازیں این سی او سی نے واضح کیا کہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی جبکہ ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ فعال رہے گی۔
این سی او سی کے مطابق رمضان المبارک میں رش کو کم کرنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔مزیدپڑھیں: کورونا وائرس کی تیسری لہر، این سی او سی نے مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا
اعلامیے میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر سختی سے ایس او پیز عمل کیا جائے گا۔
این سی او سی کے مطابق تمام تفریحی پارک بند رہیں گے لیکن ایس او پیز کے ساتھ چہل قدمی اور جاگنگ کے لیے پارک کھلے رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد تک ملازمین کی گھر سے کام کرنے کی پالیسی فعال رہے گی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان کو ہوگا۔خیال رہے کہ رمضان المبارک کے تناظر میں ہونے والے اجلاس دراصل کورونا وائرس کی تیسری لہر کو روکنے کی کوشش ہے۔
متعدد پابندیوں اور اقدامات کے باوجود پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ کم ہوتا نظر نہیں آرہا اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں مزید 135 مریض انتقال کر گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیویارک میں غزہ کی ماؤں کے ساتھ ہمدردی کرنے پر ایک نرس نوکری سے باہر
🗓️ 31 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی نژاد امریکی نرس مڈوائف حسن جبر نیویارک یونیورسٹی لینگون
مئی
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں
اکتوبر
اسرائیلی دفاعی نظام میں سازش کرنے والوں کی کوئی مدد نہیں ہوگی
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی
اکتوبر
امید ہے کہ اگلی پارلیمنٹ لیبر ، کنسٹرکشن اور حکومتی معاونت کی پارلیمنٹ ہوگی؛ عراقی وزیراعظم
🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیراعظم نے پیر کی رات اس ملک میں ہونے والے
اکتوبر
بلوچستان کابینہ کا صوبے کی شاہراہوں سے سیکیورٹی چیک پوسٹس ختم کرنے کا حکم
🗓️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے قومی شاہراہوں سے
جون
ممنوعہ فنڈنگ کیس پر مشاورت جاری ہے اور ایک دو روز میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا:خواجہ سعد رفیق
🗓️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے
اگست
اسمارٹ فون کے ٹکر کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’اے آئی پِن ڈیوائس‘ لانچ
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: ’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر
نومبر
پاکستانی عدالت نے سنایا تاریخی فیصلہ
🗓️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس
مارچ