🗓️
کراچی 🙁سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ باقی ملک کے لیے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے لیے بجلی سستی اور باقی ملک کے لیے مہنگی کرنے کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کے-الیکٹرک نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 7روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔
اس درخواست پر سماعت کے بعد نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مطابق کراچی والوں کو جنوری کے بلوں میں 7روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملے گا، کے-الیکٹرک صارفین کو 10 ارب روپے سے زائد کا ریلیف جنوری کے بلوں میں دے گا۔
مزید بتایا گیا کہ کمی کا اطلاق کے-الیکٹرک کے لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا-
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ دوسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا-
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اضافی وصولی جنوری کے بلوں میں لی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے دسمبر میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ اس سے قبل نومبر میں ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری کا کالعدم تنظیم کےاراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ
🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کالعدم تنظیم
اکتوبر
پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
🗓️ 10 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و
جولائی
عمران خان پانچ سال پورے کریں گے: شیخ رشید
🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم
جون
شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت
جولائی
وزیر اعظم کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیر
دسمبر
شام کے شمال اور مشرق میں امریکی فوجیوں کی وسیع نقل و حرکت
🗓️ 25 جولائی 2022شام کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں امریکی غیر قانونی اڈوں
جولائی
جہنم میں خوش آمدید
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا
اکتوبر
افغانستان سے انخلا میں جانوروں کو انسانوں پر ترجیح دینے پر برطانیہ میں تنقید
🗓️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان سے بڑی تعداد میں کتوں اور بلیوں کو لانے کے
ستمبر