?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں 26 فیصد اضافے کے باوجود رواں مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران پاکستان کو موصول ترسیلات زر 3 فیصد تنزلی کے بعد 15 ارب 83 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 میں سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر 26.15 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 39 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز رہی تھیں۔
مرکزی بینک کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2023 میں ترسیلات زر 2 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق روایتی ممالک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ کی گئی، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک سے کمی ہوئی، تاہم امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال (جولائی تا جنوری) سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 3 ارب 84 کروڑ 14 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں، تاہم اس میں گزشتہ برس کے 3 ارب 98 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 3.48 فیصد کمی ہوئی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات سے 5 فیصد کمی کے بعد 2 ارب 73 کروڑ 61 لاکھ ڈالر بھیجے، گزشتہ مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران 2 ارب 88 کروڑ 15 لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ممالک) سے ایک ارب 74 کروڑ 19 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ مالی سال اس مد میں ایک ارب 88 کروڑ 48 لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 0.8 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 35 کروڑ ڈالر بھیجے، جبکہ گزشتہ مالی سال (جولائی تا جنوری) ترسیلات زر 2 ارب 33کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔
امریکا سے بھی ایک ارب 83 کروڑ کے مقابلے میں 1.57 فیصد زائد ایک ارب 85 لاکھ 99 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں۔
مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران یورپی ممالک سے ایک ارب 98 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی رقوم بھیجی گئیں، یہ ایک ارب 80 کروڑ کے مقابلے میں 9 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
190ملین پاﺅنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجو ع کرلیا
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی
اپریل
افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتاہے: وزیر خارجہ
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
ٹرمپ کے داماد کی ریاض میں 2 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی تحقیقات
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جون
سوڈان میں ختم نہ ہونے والی خانہ جنگی
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوڈانی ذرائع نے خرطوم میں محمد حمدان دقلو جسے حمدتی
ستمبر
طوفان الاقصیٰ میں حزب اللہ کا کردار
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کو بھی دیگر مزاحمتی قوتوں کی طرح فلسطینی
جولائی
صیہونی حکومت کی ڈیٹنگ ویب سائٹس سے حساس معلومات کا افشا
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سائبر اسپیس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
سائفر ایک حقیقت ہے، جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے
مارچ
صیہونیوں کی بے گھر افراد کی رہائش گاہ پر بمباری
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر
جولائی