🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کےتمام شعبوں کی برآمدات میں اضافے میں کامیاب ہوگئی، جولائی تا دسمبر منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات میں سب سے زیادہ48 فیصد جبکہ کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024 سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اور چمڑے کی برآمدات میں 10 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ اسی مدت میں زراعت و خوراک کے شعبے میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد بڑھیں، جولائی تادسمبرمیں سالانہ بنیادپر دھاتوں اور قیمتی پتھروں کی برآمدات 7 فیصد بڑھیں۔
ذرائع کے مطابق پہلی ششما ہی میں منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد ، کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسائل اور چمڑے کی برآمدات 9 ارب 62 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہیں، اسی مدت میں زراعت و خوراک کے شعبے کی برآمدات 4 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں۔
جولائی تا دسمبرمیں دیگرمینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات ایک ارب28کروڑ ڈالررہیں، دھاتوں اور قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 61 کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات 61 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ کیمیکلز، فرٹیلائزرز اور فارماسیکٹر کی برآمدات کا حجم 24 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہا۔
مشہور خبریں۔
کیا عرب ممالک ایران کے خلاف دوبارہ تل ابیب کی مدد کریں گے؟
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت پولیٹیکو نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت
اگست
امریکہ نے الجزیرہ چینل سے کیا مطالبہ کیا ہے؟
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس ملک کے وزیر
اکتوبر
عائشہ عمر کا شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہ کرنے کا اعلان
🗓️ 25 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شادی
اپریل
سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 17 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر عائد
مئی
بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی
🗓️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماء سینیٹر حامد خان نے
جون
صرف ایک گھنٹہ لگا
🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:مزاحمت نے ایک بار پھر اپنی منطق دکھانے کے لیے امریکی
اکتوبر
صدر عارف علوی کا نگراں وزیر اعلی کے تقرر کے لیے عمران خان اور شہاز شریف کو خط
🗓️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کے
اپریل
امریکی میڈیا کی نظر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ناکامی کی وجہ
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ
فروری