?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات بڑھنے کی نمو مارچ میں سست ہو کر 7.99 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس میں گزشتہ تین مہینے دہرے ہندسے کی شرح نمو دیکھی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ مارچ میں برآمدات 7.99 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جس کا حجم گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 2 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
مارچ میں تجارتی خسارہ 56.30 فیصد بڑھ کر 2 ارب 17 کروڑ ڈالر ہوگیا، تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مجموعی تجارتی فرق 24.94 فیصد تنزلی کے بعد 17 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا گیا، یہ خسارہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 22 ارب 68 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان کی برآمدات مالی سال 2024 کے دوران بڑھ کر 30 ارب 84 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، اس کے علاوہ یہ بتدریج بڑھ کر مالی سال 2025 میں 32 ارب 35 کروڑ ڈالر، مالی سال 2026 میں 34 ارب 68 کروڑ ڈالر، مالی سال 2027 میں 37 ارب 25 کروڑ ڈالر اور مالی سال 2028 میں 39 کروڑ 46 ڈالر تک جاسکتی ہیں۔
نگران حکومت کے دور میں برآمدات میں اضافے کی متعدد وجوہات تھیں، جن میں برآمدکنندگان کو زیادہ سے زیادہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کرنا شامل تھا۔
ایف بی آر کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا تھا کہ برآمدکنندگان کو تمام سیلز ٹیکس 21 مارچ سے قبل جاری کر دیا جائے گا، تاہم ایف بی آر نے ریفنڈز کی صحیح رقم نہیں بتائی تھی۔
ایف بی آر نے مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 369 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے تھے، جن کا حجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 254 ارب روپے رہا تھا۔
ایف پی سی سی آئی نے معاشی بحالی کےلیے تھنک ٹینک قائم کیا ہے، جس کی سربراہی سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کریں گے، یہ ٹاسک فورس معاشی نمو کی بحالی کے لیے پالیسی کے حوالے سے شعبوں کی نشاندہی کرے گی۔
وزارت تجارت نے اب تک علاقائی مسابقتی توانائی کی قیمتوں کا تعین، ورکنگ کیپیٹل سپورٹ، تیز رفتار ریفنڈز ، مارکیٹ تک رسائی میں اضافے کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کا اعلان نہیں کیا۔
دریں اثنا، مارچ میں درآمدات 25.86 فیصد بڑھ کر 4 ارب 73 کروڑ ڈالر تک جاپہنچیں، جو گزشتہ برس مارچ میں 3 ارب 75 کروڑ ڈالر رہی تھیں، حکومت کی جانب سے پابندی میں نرمی کرنے کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں درآمدی بل تیزی سے بڑھا ہے۔
درآمدات میں تیز رفتار اضافہ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں توازن تجارت کو خراب کرے گا۔
تاہم مالی سال 2024 میں جولائی تا مارچ کے دوران درآمدی بل 8.65 فیصد کمی کے بعد 39 ارب 94 کروڑ ڈالر رہا، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 43 ارب 73 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو ضم کرنے کا اسرائیل کا منصوبہ
?️ 3 ستمبر 2025مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو ضم کرنے کا اسرائیل کا
ستمبر
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی، بھارت پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا
?️ 28 جون 2021دبئی (سچ خبریں) کورونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی
جون
چینی فوج ہائی الرٹ
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:آبنائے تائیوان سے امریکی کروزروں کے گزرنے کے بعد چینی فوج
اگست
صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ
مئی
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیلئے احتجاج تیسرے روز بھی جاری
?️ 15 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
فروری
کراچی میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
پروسیجر ایکٹ کیس: چیف جسٹس اور جسٹس منیب کے درمیان سماعت میں نوک جھونک
?️ 10 اکتوبر 2023اسلا آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے
اکتوبر
صہیونی فوجیوں کا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:بین الاقوامی معاہدوں میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد
فروری