مئی 2023 کے بعد سے ہفتہ وار مہنگائی 44.64 فیصد کی بُلند ترین سطح پر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی مئی 2023 کے بعد سے 18 جنوری کو ختم ہونے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 44.64 فیصد کی بُلند ترین سطح تک جا پہنچی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ آمدنی والے گروپ کے لیے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں قلیل مدتی مہنگائی میں 0.34 فیصد اضافہ ہوا۔

حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے ذریعے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی مئی 2023 کے اوائل میں سالانہ بنیادوں پر 48.35 فیصد کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جو بتدریج کمی کے بعد اگست 2023 کے آخر تک کم ہو کر 24.4 فیصد پر آگئی تھی، لیکن 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے سے قلیل مدتی مہنگائی میں ایک بار پھر 40 فیصد سے زائد ہوگئی، اس کے بعد سے یہ مسلسل . 41 فیصد سے اوپر ہے۔

ایس پی آئی ملک بھر کے 17 شہروں میں 50 بازاروں کے سروے کی بنیاد پر 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے، 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 8 میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

زیر جائزہ مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر جن مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (1108 فیصد)، ٹماٹر (183.16 فیصد)، پسی مرچ (81.74 فیصد)، گندم کا آٹا (65.03 فیصد)، لہسن (60.45 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، چینی (57.26 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، چاول ایری 6/9 (49.95 فیصد)، گڑ (49.45 فیصد) اور انڈے (47.54 فیصد) شامل ہیں۔

ہفتہ وار بنیادوں پر جو اشیا سب سے زیادہ مہنگی ہوئیں، ان میں پیاز (8.69 فیصد)، ٹماٹر (7.51 فیصد)، انرجی سیور (2.72 فیصد)، مرغی کا گوشت (2.26 فیصد)، کیلے (2.14 فیصد)، انڈے (1.89 فیصد)، ماچس کی ڈبیا (1.67 فیصد) اور دال مسور (1.46 فیصد) شامل ہیں۔

دریں اثنا، زیر جائزہ مدت میں ہفتہ وار بنیادوں پر ان اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان میں آلو (3.85 فیصد)، پیٹرول (2.99 فیصد)، چینی (0.90 فیصد)، لپٹن چائے (0.20 فیصد)، ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام (0.14 فیصد)، کوکنگ آئل 5 لیٹر (0.08 فیصد)، گندم کا آٹا (0.07 فیصد) اور گڑ (0.04 فیصد) شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا یحییٰ السنوار ہتھیار ڈالیں گے؟

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کے بارے میں پیرس اجلاس کے منصوبے اور قیدیوں کے

پاکستان فلسطینیوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا:انوار الحق کاکڑ

?️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں

دہشت گردی اور جنگ؛ صیہونی حکومت کے دو ناکام ورژن

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: شام میں جنرل موسوی کے قتل کے بعد صیہونی حکومت

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کے حکم پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان

امریکہ غلط پیغامات بھیجتا ہے

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:  آج کے اخبارمیں تہران ٹائمز نے ایران کے خلاف نئی

تحقیقی رپورٹ: باقاعدگی سے کافی پینے سے دماغ کی ساخت تبدیل

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے

امریکہ اور افغانستان؛ فوجی انخلا یا افراتفری پیدا کرنا

?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں

غزہ میں صیہونی جاسوس کو سزائے موت

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  غزہ کی فوجی عدالت کی سپریم کورٹ سے وابستہ ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے