?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں 4 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کشتی کو حادثہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب لیبیا کے شہر سرت کے نزدیک حراوہ کے ساحل کے قریب پیش آیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لے کر یونان جا رہی تھی، حادثے میں ہلاک ہونے والے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، جن میں سے 3 منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں اور ایک کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے لیبیا کے شہر سرت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہلاک ہونے والوں میں سے 4 پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کی۔
حادثے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی حکام لیبیا میں مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
لیبیا کے حکام کے مطابق باقی افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستانیوں کی فہرست
زاہد محمود، ولد لیاقت علی (گوجرانوالہ)
سمیر علی، ولد راجا عبد القدیر (منڈی بہاالدین)
سید علی حسین، ولد شفقت الحسینین (منڈی بہاالدین)
آصف علی، ولد نظر محمد (منڈی بہاالدین)
دوسری جانب، ان 4 پاکستانیوں کے علاوہ دیگر 5 لاشیں مصری شہریوں کی تھی تاہم 2 مزید لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یونانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہیں بحیرہ ایجیئن میں واقع چھوٹے سے جزیرے فارماکونیسی پر 2 خواتین کی لاشیں اور 39 دیگر تارکین وطن زندہ حالت میں ملے تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرے پر ہونے والی اموات کی وجوہات فی الحال واضح نہیں ہیں، البتہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون
ملک بھر میں آج 84واں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آج پاکستان بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی
مارچ
سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری پلان برقرارہے . وزیر خزانہ
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا
نومبر
"ڈروز”؛ ایک پراسرار ہزار سالہ شناخت کے ساتھ ایک مذہبی اقلیت
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: 1956 سے، ڈروز کے مردوں کو اپنے روحانی پیشوا کی
اگست
شام کے سابق صدر کے مشیر: القاعدہ کے لیے کیمپ کھولنا سراسر جھوٹ ہے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: شام کے سابق صدر بشار الاسد کے سیاسی اور میڈیا
اکتوبر
اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ سے خوفزدہ
?️ 4 دسمبر 2025 اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ
دسمبر
امریکہ نے یوکرین کو محدود امداد کے بارے میں خبردار کیا
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:انگریزی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے
فروری
چوہدری سرورنے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
?️ 16 جنوری 2022شاہکوٹ ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پارٹی چھوڑنے
جنوری