🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیگی رہنماؤں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اشارہ دے دیا ہے، لوگ اب خود اندازہ کرلیں کہ ملاقات کرنے والے ن لیگ کے چار رہنما کون ہیں۔ لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں ہمارے اچھے دن ابھی آنے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت پر سب کو اعتماد ہے اور ہمارے اچھے دن ابھی آنے والے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے فواد چوہدری کو 4 لیگی رہنماؤں پر نواز شریف کے خلاف بغاوت کے الزام پر چیلنج دے دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے کسی سینئر رہنما کی ماضی قریب میں کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اُن 4 لیگی رہنماؤں کے نام سامنے لائیں، چیلنج دیتا ہوں کہ وہ بتائیں کس سے ملاقات ہوئی اور کس نے ملاقات کی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزراء کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ن لیگ میں بغاوت کے دعوے کیے گئے تھے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ن لیگ میں ریس لگی ہوئی ہے، پہلی صف میں بیٹھنے والے چار لیڈرز نواز شریف کو ہٹاکر خود قیادت سنبھالنا چاہتےہیں۔
مشہور خبریں۔
مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان
🗓️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان آج
مارچ
انتخابات کے دوران ترکی میں غربت اور بھوک میں اضافہ
🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ ترکی قومی انتخابات کی دہلیز پر ہے اور ترک
اپریل
شام کو سب سے زیادہ کس نے لوٹا؟
🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر
صورتحال تشویشناک ہے، تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نیئر بخاری
🗓️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے
مارچ
ہمیں شامی حکومت سے بات کرنی چاہیے: سعودی وزیر خارجہ
🗓️ 19 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے شام
فروری
غزہ جنگ بندی کا دوسرا دن ؛ اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ناکامی
🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں
جنوری
یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہونچ گئی
🗓️ 19 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے
جولائی
فلسطینی انتخابات میں صیہونی کی مداخلت
🗓️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی قومی سلامتی تنظیم کے سربراہ نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا
مارچ