لاہور ہائیکورٹ: وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ورکنگ طلب کرلی، جبکہ پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے صحافی شاکر محمود اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت قانون، وزارت اطلاعات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے آگاہ کیا کہ وزرات داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ’ایکس‘ پر پابندی لگائی، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزرات داخلہ نے ’ایکس‘ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ اگر ’ایکس‘ بلاک ہونے کے باوجود استعمال ہورہا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے، جس پر چیف جسٹس نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ رپورٹ دی جائے کہ ’ایکس‘ پابندی کے باوجود کیوں استعمال ہو رہا ہے۔

پی ٹی اے کے وکیل نے کہا وی پی این کے ذریعے ’ایکس‘ استعمال ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ’ایکس‘ استعمال کر رہے ہیں، بتایا جائے کہ ایکس کی حیثیت قانونی ہے یا غیر قانونی۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سارے فریقین عدالت میں جواب داخل کرانے کے پابند ہیں۔

صحافی شاکر محمود اعوان کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کو سنگل بینچ کو بھجوا دیں، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دادرسی کے لیے دو رکنی بنچ کے پاس جایا جا سکتا ہے۔

فل بینچ نے درخواست پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

عدالت نے وفاقی وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ورکنگ طلب کر لی، جبکہ پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو

صیہونی فوج کی حالت زار؛ قابض فوج کے چیف آف اسٹاف کی زبانی

?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے تسلیم کیا

پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد اور انتشار، ہمارا ترقی ہے۔ احسن اقبال

?️ 28 دسمبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا

عدم اعتماد کی تحریک ایک بین الاقوامی سازش تھی:فواد چوہدری

?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان

شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی

غزہ جنگ ختم ہونےکا ابھی کوئی امکان نہیں

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے اپنے پیر کے شمارے میں

تل اویو کے دعووں کے برعکس غزہ پر فضائی و زمینی حملے جاری

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ان دعووں کے باوجود کہ غزہ پٹی

مقبوضہ علاقے کبھی بھی محفوظ نہیں رہیں گے: حزام الاسد 

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے کامیاب ڈرون حملے کے بعد انصاراللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے