?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد بٹ کو 15 ستمبر کو توہینِ عدالت کے کیس میں طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے توہینِ عدالت کے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ انسداد بدعنوانی کا ادارہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے نیب کو درخواست دی تھی کہ [سابق وفاقی وزیر صنعت] خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے غیر مجاز اثاثوں کی تحقیقات کرے، لیکن انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود نہ اس پر کوئی فیصلہ کیا اور نہ ہی جواب دیا، چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کا حکم جاری ہونا چاہیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پوچھا کہ پچھلی سماعت پر نیب کی طرف سے کون موجود تھا؟
جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ کوئی موجود نہیں تھا، اس پر عدالت نے حکم دیا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد بٹ 15 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔
ڈان ڈاٹ کام کو دستیاب 16 جون کی پٹیشن کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں دائر کی گئی رِٹ پٹیشن میں سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کے خلاف انکوائری کے اختتام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
تاہم، انسداد بدعنوانی کے ادارے نے نہ تو اس درخواست کا جواب دیا اور نہ ہی اسے نمٹایا، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پٹیشن میں لکھا گیا ’عدالت نے حکم دیا تھا کہ مدعا علیہ نمبر ایک (لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ احمد بٹ) زیر التوا درخواست کو ایک ماہ کے اندر جلدی اور قانون کے مطابق نمٹائے اور اس کی اطلاع اس عدالت کے ڈی آر (جوڈیشل) کو دے، جیسا کہ مورخہ 6 مئی کے حکم میں کہا گیا تھا‘۔
مزید کہا گیا کہ نہ تو درخواست گزار کو مدعا علیہ نے طلب کیا اور نہ ہی کوئی موقعِ سماعت دیا۔
اس کے علاوہ، ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے اور درخواست گزار مدعا علیہان کے ہاتھوں ایک دھکے کھاتا ہوا پتھر بن چکا ہے۔
پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین نیب کو طلب کیا جائے اور ان پر آئین کے آرٹیکل 204 (توہین عدالت کی سزا دینے کا اختیار) کے تحت فردِ جرم عائد کی جائے، اس کے علاوہ 6 مئی کے عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر دیگر الزامات بھی لگائے جائیں۔


مشہور خبریں۔
عاطف اسلم کا فلسطینی عوام کے حق میں آواز بُلند کرنے کا مطالبہ
?️ 14 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینی عوام کے
مئی
ٹرین میں خاتون مسافر پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار دوبارہ گرفتار، مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل
?️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ریلوے پولیس حیدرآباد نے ٹرین میں تشدد کا نشانہ
اپریل
امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ایک سال سات ماہ سے زائد
مئی
بلاول کی ناروے،چینی ہم منصب اورامریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان سےملاقاتیں.
?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں،
ستمبر
صیہونی ریاست اور 2025 کا فیصلہ کن ستمبر
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: سیاسی تاریخ میں ستمبر 2025 صیہونی ریاست کے لیے محض
ستمبر
امریکہ کا ایران سے نیا مطالبہ
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف کا
مئی
روس نے 43 کینیڈینوں پر پابندی لگا دی
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: روس نے پیر 27 جون کو 43 کینیڈینوں پر پابندیاں
جون
ژی جن پنگ اور ٹرمپ کی آئندہ آسیان سربراہی اجلاس میں ملاقات منسوخ ہو سکتی ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اکتوبر میں آسیان سربراہی اجلاس سے چینی صدر کی ممکنہ
اگست