?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، جو جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل تھا۔
ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ اور سیکشن افسر ای سی ایل طلبی پر عدالت حاضر ہوئے۔
وزارت داخلہ کے افسران نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری داخلہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث حاضر نہیں ہو سکے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید کا نام کس بنیاد پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، جس پر وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ کا نام گزشتہ سال 23 جون کو نیب لیٹر کی بنیاد پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔
وزارت داخلہ کے افسران نے بتایا کہ نیب حکام 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ان سے معلومات حاصل کرنا چاہتے تھے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب کے مطابق شیخ رشید ملزم نہیں، 2 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
وزارت داخلہ کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کا نام نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔
عدالت نے ہدایت دی کہ دو بجے تک تحریری طور پر اگاہ کریں کہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں کیا اقدامات کیے گئے۔
سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
بعد ازاں، دوبارہ سماعت شروع ہوئی، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور مرزا وقاص رؤف فیصلہ سنا دیا اور سابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
مشہور خبریں۔
یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے
دسمبر
وزیر خارجہ کا دورہ بھارت دوطرفہ نہیں، شنگھائی کانفرنس کے لیے تھا، دفتر خارجہ
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مئی
این اے 237 میں عمران خان کو شکست، پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی چیلنج کردی
?️ 18 اکتوبر 2022کراچی 🙁سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے
اکتوبر
پاکستان میں ہفتہ وحدت کی تقریبات
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:12 ربیع الاول جیسا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت
ستمبر
خلا سے سمندر پر لینڈنگ کا تجربہ انتہائی چیلنج تھا
?️ 7 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں 160 دن
مئی
بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرے دوبارہ شروع؛ مطالبات؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں احتجاجی طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
موبائل فون کے استعمال سے کسی طرح کا کینسر نہیں ہوتا، تحقیق
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کے کمیشن کی جانب سے کی جانے
ستمبر
جنین میں فلسطینی مجاہدین کی فائرنگ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے جنین کے مغرب میں مزاحمت کاروں کے نئے
مارچ