بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش کر رہا ہے، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابقکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوںکا حصہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب بھارت کو ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر کے الزامات پاکستان پر دھرتا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔

ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس منافقت ، جھوٹ ، دھوکہ دہی کی ایک بھیانک تاریخ رکھتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک منتازعہ خطہ ہے۔ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اورانکی یہ جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔

ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون نے

سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں سے 25 مجرمان کو 10 سال قید بامشقت تک کی سزائیں

?️ 21 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی

لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کی درخواست مسترد

?️ 12 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں)  لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

بھارتی میڈیا کا فواد خان کے معاوضے سے متعلق حیران کن دعویٰ

?️ 16 اپریل 2025سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بولی

صوبائی حکومت کا غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا فیصلہ

?️ 23 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبائی حکومت نے غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب

یوکرین جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ یوکرینی قیدی کا انکشاف

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے یوکرینی فوجی کا کہنا ہے

ایک مہینے کے اندر کابل پر طالبان کا قبضہ ہوجائے گا؛امریکی اعلی عہدہ داروں کا دعوی

?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:امریکی حکومت کے سینئر عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ

یمن کے سلسلہ میں عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے:شیخ زکزاکی

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:نائجیریا کے مذہبی رہنما شیخ زکزاکی نے سعودی عرب اور متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے