🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپٹل سٹی پولیس نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 3 کے تحت 30 روز نظر بندی رکھنے کا حکم جاری کرنے کی درخواست کی۔
ایس پی سیکیورٹی نے ڈپٹی کمشنر کو تین مقدمات میں امن خراب کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حراست کے لیے تحریری درخواست جمع کرائی۔
تاہم ڈپٹی کمشنر نے رات گئے تک نظر بندی کے احکامات جاری نہیں کیے تھے۔
اس سے قبل دن میں بینکنگ جرائم کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی کیمپ جیل سے رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
تاہم انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف غالب مارکیٹ تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے درج کیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ ہفتے لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی عوض سابق وزیراعلیٰ کی ضمانت منظور کی تھی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہٰی کی جانب سے مچلکے جمع کرانے پر اعتراض اٹھایا تھا، پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ چونکہ راسخ الہٰی بھی اس کیس میں ملزم تھے، اس لیے وہ ضمانت کے لیے مچلکے جمع کرانے کے اہل نہیں ہیں۔
تاہم پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوٹر کا اعتراض بے بنیاد اور قانونی حیثیت کے بغیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے اپنے بڑے بھائی کی ضمانت کے لیے بیان حلفی جمع کرانے کے وقت وزیر اعظم شہباز شریف بھی ملزم تھے۔
بعدازاں عدالت نے استغاثہ کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے روبکار (رہائی کا حکم) جاری کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایف بی آر مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام
🗓️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 مہینوں کے
ستمبر
اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ نیٹ ورک کو بند کیا
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اتوار کے روز وزیر
مئی
تائی پے اور واشنگٹن کی ملی بھگت پر چین کا فوجی جواب
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے امریکی کانگریس کے نمائندوں
اگست
بھارت فرقہ وارانہ فسادات کروا رہا ہے:فود چہودری
🗓️ 15 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
اگست
فلسطینی قیدیوں کا صیہونی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا
فروری
ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام
🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ
مئی
شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ کیس، نیب کے گواہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا
🗓️ 4 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ
مارچ
F16 خریدنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مثبت ہیں: آنکارا
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آج جمعہ
اگست