?️
لاہور (سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، حکام کی جانب سے ایس اور پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی جارہی ہیں اسی دوران وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے پیشِ نظر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا ا اعلان کیا گیا ہے۔
کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپ، ویکسینیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔کمشنر لاہور کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے شہریوں سےگزارش کی کہ وہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔
لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح27.79فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ روز لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح14 فیصد تھی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہورمیں24گھنٹوں کےدوران3904ٹیسٹ کیےگئے،1085مثبت آئے، لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 30 اموات ہوئیں۔24گھنٹوں کےدوران پنجاب میں 18ہزار962ٹیسٹ کیے،2296مثبت آئے، پنجاب میں کورونامثبت کیسزکی شرح12.10فیصد ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ،ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے سے نمٹایا۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونی سفیر کی بچگانہ حرکت
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ
دسمبر
فلسطین امریکہ کی عہد شکنیوں کا سب سے بڑا شکار؛ کیمپ ڈیوڈ سے سنچری ڈیل تک
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے گزشتہ چند دہائیوں میں کیمپ ڈیوڈ سے لے
فروری
سعودی عرب نے یمن میں 500 سے زائد اسپتالوں اور طبی مراکز کو تباہ کردیا ہے: یمنی وزیر صحت
?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی وزیر صحت نے ایک تقریر میں زور دے کر کہا
جنوری
ارسا صوبوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے،مراد علی شاہ
?️ 17 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی
مئی
چابہار بندرگاہ پر ایران بھارت کا تبادلہ خیال
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور
جنوری
9600 فلسطینی صیہونی حکومت کی قید میں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد
جولائی
تل ابیب اور ریاض نے ایران کے خلاف سیکورٹی اتحاد بنایا
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: عبرانی چینل کان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عبوری
جون
امریکی بالادستی کا زوال اور ابھرتی ہوئی کثیر قطبی ترتیب میں روس کا کردار
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: سوویت یونین کے انہدام اور سرد جنگ کے خاتمے کے
نومبر