لاہور میں ہفتہ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

لاہور میں ہفتہ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

?️

لاہور (سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، حکام کی جانب سے ایس اور پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی جارہی ہیں اسی دوران وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی کے پیشِ نظر پنجاب کے  دارالحکومت لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا ا اعلان کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپ، ویکسینیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔کمشنر لاہور کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے شہریوں سےگزارش  کی کہ وہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔

لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح27.79فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ روز لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح14 فیصد تھی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہورمیں24گھنٹوں کےدوران3904ٹیسٹ کیےگئے،1085مثبت آئے، لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 30 اموات ہوئیں۔24گھنٹوں کےدوران پنجاب میں 18ہزار962ٹیسٹ کیے،2296مثبت آئے، پنجاب میں کورونامثبت کیسزکی شرح12.10فیصد ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ،ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے سے نمٹایا۔

مشہور خبریں۔

دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرستان میں

امریکی سینیٹر کا سعودی حکام کے ساتھ سخت سلوک کرنے کا مطالبہ

?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سینیٹر نے سعودی حکام کے خلاف سخت سلوک

وزیر اعظم کا ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار افسوس اور اہلخانہ کو تعزیت

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد

لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ۔ خواجہ آصف

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے

باکو اور ماسکو کا اسٹریٹجک اتحاد کو مضبوط کرنے اور راہداریوں کی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم 

?️ 20 جون 2026سچ خبریں: ماسکو اور باکو کے درمیان تعلقات نیک ہمسایگی، دوستی اور باہمی

دنیا بھر کے ہوائی اڈّوں میں ہلچل، ہزاروں پروازیں کیوں رک گئیں

?️ 30 نومبر 2025 دنیا بھر کے ہوائی اڈّوں میں ہلچل، ہزاروں پروازیں کیوں رک

بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا بھارت کی سیاسی

عبرانی ذرائع کا اسرائیل کی واٹر ڈی سیلینیشن تنصیبات کی خراب صورتحال کا انکشاف

?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار زیمان یسرائیل نے ایک خبر میں اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے