?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی، گرد و غبار سے نجات کا جدید سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے، جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات (ای پی اے) نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور کمیونیکیشن ایند ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) کو فوری طور پر واٹر اسپرنکل سسٹم لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اس سسٹم سے پانی کو فوارے کے انداز میں اس طرح چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر مٹی نہ اڑے اور گرد و غبار بھی پیدا نہ ہو، تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے۔
اسی طرح 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں بھی واٹر اسپرنکل سسٹم کی تنصیب کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا، واٹر اسپرنکلرز اور مسٹ کے اس طریقہ کار سے اسموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) 9 ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے رویوں کی تبدیلی، ہر شہری کا تعاون، جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ احسن اقبال
?️ 25 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے
اگست
وزیر تعلیم نے بھی نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
جولائی
پاک فوج نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کئے ہیں
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھارتی فوج کے
اکتوبر
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ریاض کے شرائط
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: مونیخ سیکیورٹی کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان
فروری
اسرائیل کی حمایت فیس بک کو بہت مہنگی پڑ گئی
?️ 20 مئی 2021واشنگٹن(سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف جہاں پوری دنیا میں
مئی
اسرائیل نے عالمی یکجہتی کے فلوٹیلا پر قبضہ کر لیا یورپ میں غصے کی لہر اور عالمی مذمت
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت میں سب سے بڑے یورپی بحری بیڑے
اکتوبر
پی ٹی آئی خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے: فواد چوہدری
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی
دسمبر
وعدے صادق 2 کی رپورٹنگ کرنے پر امریکی صحافی گرفتار
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت سمیت اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے
اکتوبر