?️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے سبب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تمام اسکول اور کالجوں کو مزید 7 روز کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
منگل کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ اسموگ کی وجہ سے تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔
عدالت نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے لاہور کے تمام اسکول اور کالجوں کو مزید 7 روز کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
پیمرا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسموگ کی روک تھام کے لیے سٹیلائٹ چینل پر اشتہارات چلانے کے لیے چینل مالکان کو خطوط لکھ دیے ہیں۔
اس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے لیکن اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ 7 دسمبر کو حکومتِ پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسموگ کی موجودہ صورتحال کے سبب شہر کے تمام اسکولز و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے 6 دسمبرکو صوبائی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ شہر میں ہفتے میں کم از کم 3 روز اسکولز بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔
اس سے قبل جسٹس شاہد کریم نے مشاہدہ کیا تھا کہ حکومت اسموگ پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور انہوں نے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو قوانین اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتوں کی سزا بڑھانے کے لیے قوانین بنانے کی ہدایت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
اسموگ تدارک کیس: تعمیرات پرپابندی برقرار، ’ورک فرام ہوم‘ پالیسی بنانے کا حکم
?️ 29 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں تعمیرات
نومبر
چین اور طالبان کے درمیان خوف اور امید کا رشتہ
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:اگرچہ چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے
اگست
غزہ کے لاکھوں بچوں کی جان خطرے میں یونیسف کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یونیسف نے اعلان کیا کہ غزہ کے طبی شعبے کی
نومبر
فلسطینوں نے صہیونیوں کو جنین سے فرار ہونے پر مجبور کیا
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی خصوصی یونٹوں نے آج منگل کی صبح فوجی گشت
اپریل
اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ’ریورس امیج‘ سرچ کی بھی آزمائش
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ’اسکیننگ‘ کے بعد
جنوری
نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں:وائٹ ہاؤس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ
جولائی
رقم ادا کرنا اور زمین دینا؛ غزہ میں اسرائیلی فوج کے لیے کرائے کے فوجیوں کا انعام
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: ہآرتض اخبار نے اسرائیلی فوجی افسران کے حوالے سے خبر
ستمبر
غزہ کے 40 ہزار سے زائد بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ غزہ
جولائی