لاہور: اسموگ کے تدارک کیلئے فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے، جوہر ٹاؤن میں کیفے رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سیل ہونے والی تمام فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی جب کہ جوہر ٹاؤن میں کیفے رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ماحولیات عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق آج دوپہر 12 بجے اے کیو آئی 349 ریکارڈ کیا گیا، جو خطرناک کیٹگری میں آتا ہے، اسی طرح اہم آلودگی پی ایم 2.5 (ڈبلیو ایچ او سالانہ ایئر کوالٹی گائیڈلائن ویلیو سے 48.5 گنا زائد) تھی، جو باریک ذرات ہیں، یہ صحت کے سنگین مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ جس نے بھی فیکٹری ڈی سیل کروانی ہے وہ اس عدالت سے رجوع کرے، آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے وکیل سے استفسار کیا کہ آدھا شہر آپ نے اکھاڑا ہوا ہے، جو مرضی کرلو، ایسے اسموگ کنٹرول نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سارا پیسہ جو سٹرکوں پر لگا رہے ہیں، وہ اسموگ پر لگتا تو آج سموگ پر قابو ہوتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے جوہر ٹاؤن میں کیفے رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ویک اینڈ پر رات 11 بجے تک کیفے کو کھلا رہنے کی اجازت ہے، اگر کوئی کیفے خلاف ورزی کرتا نظر آئے تو سیل کردیا جائے۔

عدالت نے ڈی جی ماحولیات سے استفسار کیا کہ کونسے انڈسٹریل یونٹس ہیں، جنہیں آپ نے سیل کیا؟

وکیل جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیات ٹریبونل کے تحت فیکٹریاں ڈی سیل ہوئی تھیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ آڈر کیسے پاس ہوا؟

ڈی جی ماحولیات نے بتایا کہ ہم نے جو بھی اقدام اٹھائے ہیں، اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنا چاہتا ہوں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ماحولیات کا محکمہ سب سے بڑا مجرم ہے، ماحولیات کے لوگ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ میں محکمہ ماحولیات کے افسران کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجوں گا، مزید کہا کہ ڈی جی صاحب، ایسا نہ ہو کہ اگلا نمبر آپ کو ہو۔

ڈی جی ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ بہت ساری انڈسٹریز ہمارے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی تھیں، کوئی بھی افسر اگر غیر قانونی کام میں ملوث ہوگا تو ہم سخت کارروائی کریں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ سائیکلنگ کو فروغ دینے کے حوالے سے مزید اقدامات تیز کیے جائیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اتوار کو سائیکل ریلی ہے، جو مال روڑ پر منعقد ہورہی ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے، سائیکلنگ کو فروغ ملنا چاہیے۔

بعد ازاں عدالت نے کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائےگا:وزیر خزانہ

?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے

حکومت نے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن تحریک لبیک کو ڈی لسٹ کرکے بطور

نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے کے اہم پیغام

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: حیفا اور تل ابیب کے درمیان واقع قصبے قیسریہ میں

امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے کی کوششیں

?️ 13 نومبر 2025 امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے

امریکہ کی ایران کے ہاتھوں دوسرے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں گزشتہ ہفتے دوسرے آئل ٹینکر

"جولانی”: میں اسرائیل پر بھروسہ نہیں کرتا، لیکن ہم جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط کریں گے

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: شام پر حکمرانی کرنے والے دہشت گردوں کے رہنما نے

اگر اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو کابینہ منحل ہو جائے گی:وزیر داخلہ

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے