?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاق میں براجمان حکمران اتحاد کے اہم رہنما، سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نےملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ایک بار پھر ’چارٹر آف اکانومی‘ پر اتفاق کرنے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔
ماضی قریب میں میثاق معیشت کےبارے میں موجودہ حکومت، خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال بجٹ سے قبل بات کی تھی جب کہ اس وقت کامیاب تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی معزولی کے بعد ان کو اقتدار میں آئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا۔
میثاق معیشت کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے ساتھ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ایک فریم ورک بنانا ہے۔
آصف زرداری نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کے دوران آج پھر اس کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا جہاں معیشت سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔
ملک کی برآمدات دوہرے ہندسے تک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد کے بغیر 200 ارب کی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے پاس تمام وسائل موجود ہیں، ہم سب یہ خود اپنے طور پر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے تاجر اکٹھے ہوں، صنعتوں کا انتخاب کریں اور گروپ بنائیں، آپ انہیں بنائیں اور اپنی جیب سے سرمایہ کاری کریں، ہم ضمانت دیں گے، ہم قرضوں کی ضمانت دیں گے، ہم آپ کی سرمایہ کاری کی ضمانت دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت 5، 10 یا 15 سال کی بات نہیں ہوتی، یہ ہمارے بچوں کے لیے ہے، یہ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔
آصف زرداری نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست دان پالیسیاں بناتے ہیں، ہم ممالک یا کاروبار نہیں چلاتے، یہ کام تاجر برادری کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی سب کچھ پبلک سیکٹر نے نہیں بلکہ نجی شعبے نے بنایا ہے۔
اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کے سربراہ کو بھی کہا تھا کہ ہمارے ساتھ جو بھی ظلم و جبر کرنا ہے، کرو، میں تو ان دنوں گھر کے بجائے جیل میں ہی ہوتا تھا، ان کو کہا کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا تاھ وہ اہم نہیں تھا کیونکہ افراد کی کوئی اہمیت نہیں ہے، ملک اہم ہے۔
میں نے انہیں کہا کہ ہمارے ساتھ چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کے لیے بیٹھیں، آئیے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں کیونکہ آپ نے بھی اور میں نے بھی ایک دن مر جانا ہے لیکن آئیے بیٹھ کر اپنی ذات سے آگے بڑھ کر سوچتے ہیں اور صرف پانچ سال، 10 سال یا 15 سال کے لیے نہیں آنے والی نسلوں کے لیے بیٹھتے ہیں۔
اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر سوچنا ہوگا، کاروباری حضرات کو اجتماعی طور پر سوچنا ہوگا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ سب کو میثاق معیشت بنانا ہوگا، اگر آپ یہ کرتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ ہیں، اگر آپ یہ نہیں کرتے تو ہم آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔
آصف علی زرداری کی جانب سے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کہ پاکستان ان دنوں سیاسی عدم استحکام اور بے یقینی کا شکار ہے، کئی مہینوں سے ادائیگیوں کے شدید عدم توازن میں پھنسا ہوا ہے، اس کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اس حد تک کم ہو گئے ہیں کہ ایک ماہ کی کنٹرول شدہ درآمدات کو ہی بشمکل پورا کرنے کے قابل ہیں۔
ملک کو ڈیفالٹ کے خدشات کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ اس کی کم ہوتی ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر ہیں جب کہ 6 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض پیکج میں سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط کے اجرا کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے میں بھی طویل تاخیر کا سامنا ہے۔
حکومت جو رواں ہفتے بجٹ پیش کرنے والی ہے، وہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ مالیاتی ایڈجسٹمنٹ اور نومبر کے اوائل میں ہونے والے قومی انتخابات سے قبل لوگوں کو کسی قسم کا ریلیف دینے کی کوشش کے درمیان پھنس گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایران، روس اور چین کے درمیان
مارچ
عتیقہ اوڈھو نے 13 سال قبل فواد خان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا، بشریٰ انصاری
?️ 14 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو
مارچ
دیا مرزا کے تعریفی کلمات پر پریانکا چوپڑا کا ردعمل
?️ 25 دسمبر 2021ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ میں دیسی گرل کی شہرت رکھنے
دسمبر
پاکستان کا کشمیریوں کی ’حق خودارادیت‘ کی حمایت کا اعادہ
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں کی کشمیر پر غیر قانونی طور
اکتوبر
پاکستان کی ازبکستان کو اہم پیش کش
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ
مارچ
ٹرمپ کے بیٹے کی امریکی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے کی خواہش!
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے امریکی صدارت کے لیے انتخاب
جون
قرآن پاک کی توہین کی اجازت دینے پر ترکی میں سویڈن سفیر کی طلبی
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک شدت
جنوری
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی
جولائی