لاعلم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے.جاویدلطیف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے. 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نون لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں ، آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟ گزشتہ روز جہاں جلسہ کیاگیا ،انتظامات کس نے کیے ہمیں علم ہے.

انہوں نے کہا کہ لاڈلے کو آج بھی ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آپ 15 اکتوبر سے پہلے ہماری زبانیں بھی کھلتی دیکھیں گے، عمران خان کی سیاست کا دارومدار صرف ایک تقریر پر ہے. جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اداروں کو دباﺅ میں لانے کے لیے واویلا کرتے ہیں پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

انہوں نے کہاہے کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقدمات اور جیلوں کا ساری زندگی سامنا کیا، ہم نے اب بھی ریاست کے لیے سیاست کی قربانی دی، آج بھی جو سلوک ہمارے ساتھ روا ہے وہ مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف بنائے گئے مقدمات میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،تحقیقات کرائی جائیں کمیشن میں اگر میرا جرم ثابت ہو مجھے سزا دیں مجھے دہشت گردی کے مقدمات سے ڈر نہیں لگتا عمران خان کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا گیا.

مشہور خبریں۔

ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کے بارے میں جوزپ بریل کی شکایت

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      روس کے ساتھ جنگ کے لیے یوکرین کو

صہیونی فوج سخت دنوں کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ شہر کے اطراف و

لاہور: عدالت کا مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

?️ 27 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مسلم

مفاد عامہ کے کاموں کے علاوہ سوموٹو کا کوئی مقصد نہیں، وزیراعظم

?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوموٹو کا

سعودی سماجی کارکن کو 6 سال قید اور سفری پابندی

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عدالت نے ایک

توہین الیکشن کمیشن کیس: ’ملزم نے جیل میں جس طرح برتاؤ کیا، ہم نے برداشت کیا‘

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک

امریکہ نے ہم سے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کو نہیں کہا:عراقی وزیر خارجہ   

?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے واضح کیا ہے

فلسطین میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 صیہونیوں کی ہلاکت

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے