?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب میں کہا ہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں لیکن اب یہ الیکشن نہیں رکیں گے۔
امریکی ادارے ’وائس آف امریکا‘ کی رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ہر صورت میں مارچ میں سینیٹ کے الیکشن سے پہلے منعقد ہوں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی دورے پر موجود پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد مارچ سے قبل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے میں 14 دسمبر کو منعقدہ تقریب میں شریک پاکستان کی نگران حکومت کے سرمایہ کاری کے سابق وزیر اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے وائس آف امریکا کے لیے ارم عباسی کو ایک خصوصی انٹرویو میں آرمی چیف کے حوالے سے بتایا کہ ’ انتخابات لاجسٹکس کی وجہ سے کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں لیکن اب یہ الیکشن نہیں رکیں گے، اور ہر صورت مارچ میں سینیٹ کے الیکشن سے پہلے منعقد ہوں گے۔’
اس کے علاوہ جنرل عاصم منیر نے اقتصادیت، دہشت گردی، آئی ٹی اور زراعت جیسے موضوعات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی، اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔
وائس آف امریکا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آرمی چیف کے اس بیان کی تصدیق تقریب میں شریک ٹیکساس سے ہی تعلق رکھنے والی ایک اور کاروباری شخصیت تنویر احمد نے بھی کی۔
آرمی چیف نے تنویر احمد کو پاکستان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے 90 لاکھ ڈالر عطیہ دینے پر، سند پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا، جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ یکم جنوری سے 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔
خیال رہے کہ 10 دسمبر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ سالار اپنے پہلے دورے پر امریکا روانہ ہوگئے تھے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
گزشتہ روز (20 دسمبر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکا میں جنرل عاصم منیر نے ممتاز امریکی تھنک ٹینکس اورمیڈیا ارکان سے خصوصی گفتگو کے دوران جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کیا۔
مشہور خبریں۔
لڑکی سے دوستی کی خاطر ٹیوشن سینٹر میں پڑھا، ٹیسٹ میں فیل تک ہوا، اذان سمیع خان
?️ 18 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے کہا ہے
مارچ
بحرین صیہونی ہتھیار خریدنے میں سرفہرست
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
روس کی یوکرائن میں جنگ کو روکنے کی کوشش
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں بعض مغربی حکام
فروری
24 گھنٹے میں 150 مرتبہ یمن جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی خبر رساں ذرائع نے منگل کی صبح اطلاع دی کہ
ستمبر
نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست
فروری
امریکہ میں اسکول ٹیچروں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ریاستی قانون گذار قومی کانفرانس کا کہنا ہے کہ اس
اگست
دریاؤں میں گنجائش سے زیادہ پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی۔ مریم نواز
?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں
?️ 4 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب
جنوری