قومی اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے طلب کیے گئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی (پی سی این ایس) کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے جس میں موجودہ قومی سلامتی کے امور پر فوجی حکام بریفنگ دیں گے۔

قومی اسمبلی کے مرکزی ہال میں منعقدہ اجلاس کے لیے اراکین اسمبلی، سینیٹرز، اراکین وفاقی کابینہ، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سمیت 80 سے زائد افراد کو دعوت نامے ارسال کیے گئے تھے۔

توقع ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ حکومت کے حالیہ متنازع اور خفیہ معاہدے کا معاملہ اٹھایا جائے گا کیونکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے میں کہا گیا کہ اراکین، اجلاس کے دوران اسپیکر کی اجازت سے کسی بھی معاملے کو اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور میڈیا گیٹ نمبر ایک تک محدود رہے گا۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) پارلیمنٹ کی عمارت میں میڈیا کے داخلے پر پابندی کا احتجاج کیا۔اے این پی رہنما زاہد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران میڈیا پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کے لیے ہے، اس میں میڈیا کی پابندی عوام کی آواز اور حقائق پر ڈاکے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سول اور عسکری قیادت پارلیمان میں آتی رہی ہیں لیکن کبھی میڈیا پر پابندی نہیں لگی، موجودہ حکومت مسلسل میڈیا پر قدغن لگانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے اسپیکر اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اسد قیصر اسپیکر ہونے کے باوجود پارلیمان کو بے توقیر کر رہے ہیں، اس سے قبل وہ میڈیا گیلری کو تالے بھی لگوا چکے ہیں‘۔

واضح رہے کہ پی سی این ایس کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اس سے قبل آخری اجلاس ستمبر میں افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے ہوا تھا۔

یہ اجلاس جو طالبان کے کابل پر قبضے سے چند روز قبل ہوا تھا، اس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی تھی۔

اجلاس کے دوران اعلیٰ عسکری حکام نے قانون سازوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے تھے جس میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

مجوزہ آئینی ترامیم: حامد خان کا 19 ستمبر سے وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان

?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما

کسی جماعت پر پابندی نہیں، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، نگران وزیراعظم

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

پاکستان بار کونسل کے ساتھ جھگڑے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منقسم

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ

بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ طلال چودھری

?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا

گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف

?️ 2 مئی 2024کیلیفورنیا: (سچ خبریں) گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ

تمام صورتحال مانیٹر کررہے، دیگر اضلاع کو بھی الرٹ جاری کردیا۔ علی امین گنڈاپور

?️ 15 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیر اعلی

ایران کے خلاف جاسوسی مین ہم ناکام ہو چکے ہیں:اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ 

?️ 24 اگست 2025ایران کے خلاف جاسوسی مین ہم ناکام ہو چکے ہیں:اسرائیلی انٹیلی جنس

ماہرین کی طرف سے کشمیری سیاسی نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے سلوک پر اظہار تشویش

?️ 12 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے ماہرین نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے