قرضوں پر سود معیشت پر بھاری بوجھ قرار، آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ  نے پاکستان کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکج پر جاری مذاکرات میں پاکستان کے ذمہ قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بھاری بوجھ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی خالص آمدن سے بھی بڑھ گئی ہے، یہ سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے 205 ارب روپے زیادہ رہی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہےکہ صرف پہلے 9 ماہ اندرونی و بیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا، جولائی تا مارچ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے ریکارڈ ہوئی۔

اس موقع پر آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی 8 ہزار 371 ارب روپے تک جا سکتی ہے، رواں مالی سال ہدف کے مقابلے میں سود پر ایک ہزار 68 ارب اضافی اخراجات کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ اس سال بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کا ہدف7 ہزار 303 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے انتہائی بلند بیرونی مالی ضروریات کو بلند شرحِ سود قرضوں کی پائیداری کے لیے خطرناک قرار دیا جب کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ذمے قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے کامیاب تسلسل کو قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں بتایا گیا کہ اگلے مالی سال قرضوں کی شرح 1.72 فیصدکم ہو کر 70 فیصد پر آ جائے گی۔

مشہور خبریں۔

سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نےحزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ

عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں:شاہ محمود قریشی

🗓️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

جنت البقیع کا انہدام آل سعود کے وحشیانہ جرائم کا مظہر

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:8 شوال 1344 ہجری کو جنت البقیع میں آل رسول (ص)

نیتن یاہو پر صیہونی میڈیا کی تنقید؛صرف اقتدار کی بقا کی فکر

🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے صیہونی قیدیوں کی حالت زار اور مقبوضہ سرزمینوں

یورپی یونین کا پاکستان میں شہریوں کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر اظہار تشویش

🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یورپی یونین نے پاکستان کی فوجی عدالت کی جانب سے 25

کشمیر کی ’شہد کی ملکہ‘ جو خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد کے لیے کوشاں ہیں

🗓️ 25 دسمبر 2024جموں: (سچ خبریں) انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کی ثانیہ زہرا کی زندگی

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کیوں استعفیٰ دیا؟اہم وجہ

🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کے ترجمان نے غزہ

سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے ویٹو ہونے پر حماس کا ردعمل

🗓️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ سلامتی کونسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے