🗓️
کراچی: (سچ خبریں) میرپور ماتھیلو میں گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی ناصر اللہ گڈانی کراچی کے نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے ۔ چار روز قبل نصر اللہ گڈانی کو میرپورماتھیلو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ سندھ حکومت نے زخموں کی نوعیت شدید ہونے کی وجہ سے ناصر اللہ کو بہتر علاج کے لئے شہر قائد منتقل کیا تھا۔
نصر اللّہ گڈانی مقامی روزنامے سے وابستہ تھے، میرپور ماتھیلو میں جان لیوا حملے میں زخمی ہونے کے بعد انھیں رحیم یار خان لے جایا گیا تھا تاہم طبعیت نہ سنبھلنے پر انھیں کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلے بسے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے مقامی صحافی نصر اللہ گڈانی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی نصراللہ گڈانی کےانتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصراللہ کی زندگی بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے، تاہم اللہ پاک کو یہی منظور تھا، حکومت نے نصراللہ کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کیا تھا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نصراللہ کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت صحافی نصراللہ کے لواحقین کے ساتھ ہے، اور لواحقین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مشہور خبریں۔
عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟
🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:جب عراق کا نام آتا ہے تو بہت سے علاقائی اور
جولائی
افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
🗓️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے طالبان حکومت اور تاجکستان کے
اکتوبر
فرانسیسی صدر کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی کمی
🗓️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں کیے جانے والے سروے کے مطابق فرانسیسی عوام کی
اپریل
سلام ہو فلسطینی نوجوانوں پر
🗓️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی ایک تقریر کی
اپریل
عراق پر حملہ ظالمانہ تھا میرا مطلب یوکرین تھا: بش گاف
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش جنہوں نے 2003
مئی
شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک
جنوری
فلسطینی قومی اور اسلامی تنظیموں کی صیہونیوں کے ساتھ ہمہ گیر تصادم کی اپیل
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات میں اضافے
جولائی
پوٹن نے یوکرین کے معاملے میں مغرب کی کمزوریوں کو کیا بے نقاب
🗓️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
فروری