?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی سیاسی میراث میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کا راز پنہاں ہے، قائد اعظم محمد علی جناح دنیا کی تاریخ کے وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے انتہائی نامسائد حالات میں اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی پر ان کی بے مثال سیاسی قیادت اور بے لوث قومی رہنمائی پر پورا ملک ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح دنیا کی تاریخ کے وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے انتہائی نامسائد حالات میں اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا۔
قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے سیاسی و مذہبی حقوق، معاشی و معاشرتی ترقی اور ان کی ثقافت کے تحفظ کے لیے ایک آزاد مملکت کے لیے پر خلوص جدوجہد کی۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے قائد اعظم کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کو بار آور کیا اور مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد ریاست کی نعمت سے نوازا۔ قیام پاکستان تاریخ میں اس لیے بھی منفرد اور نمایاں حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ دنیا کے نقشے میں پہلی اسلامی نظریاتی ریاست ہے۔
تقسیم کے وقت سامنے آنے والے بے پناہ چیلنجوں کے باوجود، جن میں لاکھوں افراد کی کی نقل مکانی، وسائل کی کمی، اور انتظامی رکاوٹیں شامل تھیں, انہوں نے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی اور قوم میں آگے بڑھنے کا اعتماد اور حوصلہ پیدا کیا۔
قائد اعظم نے ریاست پاکستان کی بنیاد مسلمہ اصولوں پر رکھی جس میں مذہبی آزادی، یکساں بنیادی حقوق, جمہوریت اور انصاف اور تمام مذہبی اقلیتوں کے لیے برابری سر فہرست ہے۔
قائد اعظم کی سیاسی میراث میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کا راز پنہاں ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل اور صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی منزل مقصود میں پوری قوم کی اجتماعی کاوش درکار ہے۔ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے قائد اعظم کی تعلیمات و رہنمائی پہنچانا بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
آج کا دن اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم بحیثیت قوم قائد اعظم کی مدبرانہ سیاسی رہنمائی، نظریاتی اصول اور ایمان، اتحاد اور یقین محکم کے تحت نظام ریاست چلانے کا تجدید عہد کریں۔
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دعا گو ہے کہ اللہ تعالی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے درجات بلند کرے اور ہمیں بحیثیت قوم ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔


مشہور خبریں۔
گوادر دھماکے میں زخمی ایک اور بچہ دم توڑ گیا
?️ 21 اگست 2021گوادر(سچ خبریں) بلوچستان کے شہر گوادر میں خود کش دھماکے میں زخمی
اگست
شہریوں کو رفح سے نکلنے پر مجبور کرنا ناقابل برداشت: بورل
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار نے کہا کہ غزہ
مئی
فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ، فیصل بن فرحان نے ایک
اکتوبر
ہانیہ عامر اور میرب علی کا دلچسپ موازنہ
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و
دسمبر
فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلاف کا نیا موضوع
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کابینہ کی داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن
جولائی
لداخ ”کے ڈی اے، ایل اے بی“کا مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی دھمکی
?️ 19 اپریل 2025کارگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
بائیڈن کے گھر کے قریب مظاہرے
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غیر انسانی حملوں میں فلسطینیوں کے لیے مختلف
نومبر
پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ
مارچ