?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کی بصیرت اور عزم ہر نسل کیلئے سبق آموز ہے۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بابائے قوم محمد علی جناح کی عظمت، حکمت ،محنت اور دانائی کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کی بصیرت اور عزم آج بھی ہر دل میں مشعل راہ ہے اور ہر نسل کیلئے سبق آموز ہے، محمد علی جناح وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے منتشر قوم کو یکجا کر کے انکی تقدیر بدل دی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی مدبرانہ قیادت، محنت اور بے پناہ قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں، قائداعظم اور نواز شریف وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے اپنے عزم، بصیرت اور قربانی سے قوم کی تقدیر بدلی، بابائے قوم نے پاکستان بنایا اور محمد نواز شریف نے پاکستان کو سنوارا۔ مریم نواز نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ہر بار قوم کو دہشت گردی اور معاشی مشکلات سے نجات دلائی، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر کرنے کا قائد اعظم کا خواب محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پورا کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات لگن سے کام کیا، پنجاب حکومت محمد علی جناح اور محمد نواز شریف کی لیگسی آگے بڑھا رہی ہے، پنجاب حکومت کے ہر فیصلے کا محور محمد علی جناح کی تعلیمات اور محمد نواز شریف کا تجربہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد علی جناح نے قوم کو آزادی دی اور محمد نواز شریف نے قوم کو سہولت، امن اور ترقی دی، قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات اور محمد نواز شریف کی قیادت میں، پاکستان ہمیشہ روشن اور مضبوط رہے گا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے حق میں ایک اور فیصلہ
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی اسمبلیوں کے 93
جولائی
ٹرمپ ایک فراڈ ہے: کملا ہیرس
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے کملا ہیرس کو آئندہ نومبر میں ہونے
جولائی
پیوٹن-بائیڈن ملاقات، کامیاب یا ناکام
?️ 20 جون 2021(سچ خبریں) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن
جون
درگاہ ابراہیمی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی 29 برسی
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:25 فروری 1994 جمعہ کی صبح، 15 رمضان المبارک تھی جب
فروری
وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 30 جنوری 2021وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ
جنوری
الیکشن کمیشن نے غلطی تسلیم کر لی
?️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ میں ووٹر لسٹوں میں غلطی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین
جولائی
نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’ سمجھوتہ ’ ہوسکتا ہے،راجا پرویز اشرف
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کا خوف
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا
نومبر