فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی اہم ملاقات، عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار

عاصم منیر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے عالمی فن ٹیک کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز یکری وٹکوف نے کی، ملاقات پاکستان میں ابھرتی ہوئی معاشی صورتحال میں بین الاقوامی نجی سرمایہ کارگروپوں کی بڑھتی دلچسپی کی عکاس ہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ملاقات پاکستان کی فن ٹیک صلاحیت میں عالمی اعتماد میں اضافے کا واضح اشارہ ہے، اس موقع پر کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس، جدید مالیاتی نظام اورمالی شمولیت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

زیکری وٹکوف نے پاکستان میں موجود بے پناہ اقتصادی امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور قومی ترقی کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور ادارے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی شراکت داری کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

یمن کو آزاد کرنے کا طریقہ انصار اللہ کے گرد لوگوں کو اکٹھا ہونا ہے: البخیتی

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے آج ٹویٹ کیا

لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:برطانیہ میں خیراتی ادارے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بے گھر

تل ابیب کا خطرناک منصوبہ

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی

گیس کی منتقلی کے لیے صیہونیوں کے یورپی یونین اور مصر کے ساتھ خفیہ مذاکرات

?️ 31 مئی 2022سچ خبریںاسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے راستے

امریکی وزیر خزانہ کے دورۂ چین کی کہانی روئٹرز کی زبانی

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: روئٹرز نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں امریکی وزیر خزانہ کے

روس نے کورونا وائرس کی جانچ کے لئے بائیو لوجیکل چپ تیار کر لی

?️ 31 جولائی 2021ماسکو(سچ خبریں) روس نے کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کی جانچ

یمن پر حملے کے بارے میں ٹرمپ کا پیغام

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران یمن کئی بار امریکی حملوں کا

اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا.

?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کا مطالبہ مسترد، نہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے