?️
واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے، فیلڈ مارشل کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے۔
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی خصوصی دعوت پر ملاقات کی، امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
ملاقات میں آئی ایس آئی چیف بھی شریک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ملاقات دوگھنٹے تک جاری رہی۔ تاریخی ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ کیلئے مدعو کیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے عہدیداروں سے ایران کے معاملے پر بھی بات کی۔ پاکستان اور بھارت دونوں سے تجارتی معاہدے پر بات ہورہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر حملوں سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا، نہیں چاہتے کہ جوہری ہتھیار ایران کے ہاتھ میں آئیں۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی نیوکلیئر جنگ رکوائی، پاکستان ایک اہم ایٹمی طاقت ہے، میں اس کو پسند کرتا ہوں، پاکستان کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اناج کے عالمی بحران کا ذمہ دار مغرب ہے: کریملن
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: کریملن نے مغربی ممالک کے ان دعوؤں کی سختی سے
مئی
غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے برطانیہ کا منصوبہ
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:فنانشل ٹائمز نے ہفتے کے روز خبر دی ہے کہ برطانوی
جنوری
87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد خضر عدنان کی صیہونی جیل میں شہادت
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی جیل میں قید فلسطینی قیدی خضر عدنان 87 روزہ بھوک
مئی
الیکشن میں جس پارٹی کو بھی موقع ملے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے، شہباز شریف
?️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
امریکہ آبنائے تائیوان میں فوجی مشق کرتا ہوا
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ
اگست
دوحہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں; کیا قاہرہ مذاکرات کی کوئی امید ہے؟
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان کی لڑائی کو تقریباً 318 دن گزر چکے
اگست
جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے لیے ٹونی بلیئر کا منصوبہ
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹونی بلیئر کے غزہ پٹی کے مستقبل کے لیے تجویز کردہ
ستمبر
ہم نے یوکرین کی فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے: روس
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: روس اور یوکرائنی جنگ کے آغاز کو 6 ماہ
اگست