?️
سچ خبریں: سوڈان میں اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اعلان کیا کہ اس اس ملک میں ہونے والے تنازعات کے نتیجے میں ہزاروں سوڈانی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اس ملک میں تقریباً ایک سال سے جاری جنگ اور تنازع کے نتیجے ہزاروں شہریوں کی ہلاکت اور لاکھوں سوڈانی باشندوں کے بے گھر ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سوڈان کے اندر 60 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور تقریباً 20 لاکھ دیگر پڑوسی ممالک میں بھاگ گئے ہیں،اس کے علاوہ اس ملک میں تقریباً 24 ملین لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں ختم نہ ہونے والی خانہ جنگی
ڈوجارک نے یہ بھی بتایا کہ اگلے پیر کو پیرس سوڈان اور اس کے پڑوسیوں کے بارے میں ایک کانفرنس کی میزبانی کرے گا اور فرانس، جرمنی اور یورپی یونین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل برائے انسانی امور، جوائس میسویا، اقوام متحدہ کے بعض دیگر حکام کے ساتھ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور سوڈان اور علاقے میں امدادی کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے وسائل میں اضافے کی درخواست کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ انسانی امداد کی فراہمی کو بھی بہتر بنانا چاہیں گے تاکہ ایجنسیاں ضرورت مند کمیونٹیوں کو زندگی بچانے والی امداد صحیح وقت پر پہنچا سکیں نیز اس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجیں گے۔
مزید پڑھیں: سوڈان کی خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کسے ہو رہا ہے؟
واضح رہے کہ 15 اپریل کو جنرل عبدالفتاح البرہان کی کمان میں سوڈانی فوج اور جنرل حمیدتی کی کمان میں اس ملک کی ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی کو ایک سال ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے ایران مخالف جھوٹ کا اصل مقصد ؛کیوبا کا انکشاف
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے انکشاف کیا ہے
جولائی
استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے
اکتوبر
فائزر اور موڈرنا ویکسینز کے حوالے سے نئی تحقیق
?️ 6 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف
جولائی
ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
جون
سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی:امریکہ
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی وزیر توانائی نے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان
نومبر
ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ مکمل طور پر غیر ضروری ہے: جرمن چانسلر
?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:جرمن چانسلر نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران
اپریل
صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی پر وضاحت نہ ملنے پر آئی ایم ایف کو تشویش
?️ 13 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) زرعی انکم ٹیکس سے متعلق چاروں صوبائی
مارچ
این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی
?️ 3 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) این ڈی ایم اے نے شدید طوفان کی تباہ
دسمبر