?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کرکے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود برادر ملک چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے مستقل تعاون پر شکریہ ادا کیا، ملاقات کا اختتام خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔
واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمرا وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے چین کی پاکستان کے ساتھ مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین کے بنیادی مسائل پر غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے پاک چین تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا، انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا تھا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک-چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
اس سے قبل، چینی وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، آزمودہ دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جب کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، جسے ملک میں عوام، سیاست اور ادارہ جاتی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل نے صیہونیوں کا کیا نقصان کیا؟امریکی اخبار کی زبانی
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ایک اینفوگرافی جاری کر کے اسرائیلی خفیہ
اکتوبر
امریکی فوج میں ایک سال میں جنسی حملوں کے 9000 مقدمات کا اندراج
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکی فوج میں جنسی
ستمبر
بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کی شرط ریاض کے مطالبات کی تکمیل
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: سعودی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم النحس نے کہا کہ امریکی
جون
اسرائیل ٹرمپ کو کیا تحفہ دینے والا ہے :واشنگٹن پوسٹ
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل، امریکی
نومبر
طالبان: قطر افغانستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت صنعت و تجارت نے اعلان کیا
اگست
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد نیٹو حکام نے اہم اعلان کردیا
?️ 30 اپریل 2021برسلز (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے
اپریل
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے خلاف اردن کا موقف
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں
ستمبر
مربوط ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
?️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت آج قومی اسمبلی میں شہریوں کے
دسمبر