?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے دفاعی صنعت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔’
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی ایچ کیو آمد پر لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان آرمی کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق،’ لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کو پاک فوج کے ایک چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔’
یاد رہے کہ مئی میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک اہم ملیشیا رہنما کی ہلاکت کے بعد کئی سالوں کی بدترین جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، تاہم دو روز بعد حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد حالات پرسکون ہو گئے تھے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں مئی 2009 میں لیبیا کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے اُس وقت کے لیبیائی رہنما معمر قذافی سے طرابلس میں ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکام کو اپنے فوجیوں کی کتنی فکر ہے؟ حماس نے پول کھول دی
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: القسام فورسز نے غزہ میں 10 سال پہلے پکڑے گئے
جنوری
بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اگست
میقاتی نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کی واپسی میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: لبنانی امور میں پیشرفت کے لیے لبنانی حکومت کے
جون
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں موجود
فروری
سعودی عرب میں بے روزگاری، وزیر محنت کو ہٹانے کا مطالبہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: سعودیوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی مہم شروع کی
فروری
ہندوستان ٹائمز: اگر بھارت پیچھے ہٹتا ہے تو اسلام آباد کشیدگی ختم کرنے کے لیے تیار ہے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں
مئی
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے یوٹیوب کے اکاؤنٹ بنانے پر بھی پابندی
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: آسٹریلوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ 16 سال سے
اگست
ٹک ٹاک پر یورپی صارفین کا ڈیٹا بھی چین بھیجنے کا الزام
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یورپی ملک فن لینڈ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن
مئی