فہمیدہ مرزا نے سندھ کے حکمرانوں کو منشیات فروشوں کا سرپرست قرار دے دیا

فہمیدہ مرزا نے سندھ کے حکمرانوں کو منشیات فروشوں کا سرپرست قرار دے دیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے سندھ کے حکمرانوں کو منشیات فروشوں کا سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا  کہ  پیپلز پارٹی نے 17سالوں میں سندھ کا برا حال کردیا ہے، سندھ حکومت نے ایک پیسہ پسماندہ علاقوں کے لیے خرچ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہمیدہ  مرزا نے کہا کہ سندھ میں  کتوں کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے کئی بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں،سندھ کابینہ چاہتی ہےکہ وفاق پیسے انہیں دے اور حساب بھی نہ مانگے،سندھ میں وزراء کاطرز زندگی شاہانہ ہےاور عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔

وفاقی وزیر نے سندھ میں اسکولوں اور اسپتالوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ سندھ کے اندر اسکولوں اور اسپتالوں میں جانور بندھے ہوئے ہیں، سندھ حکومت خود ڈاکوراج کی سرپرستی کرتی ہے،جو پانی عوام پیتے ہیں سندھ کے وزرا اُس پانی کا ایک گھونٹ بھی پی کر دیکھائیں، تھر اور دادو کی عوام جانوروں سے بھی زیادہ بدترین زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے   مزید کہاکہ وفاقی حکومت نے ارساکو کہا ہےکہ سندھ کو حصے کا پانی ملنا چاہیے، وفاقی حکومت نے سندھ میں بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی کب سے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے؟

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید

🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

مضبوط معیشت کے بغیر ملک کی سیکیورٹی ممکن نہیں، معید یوسف

🗓️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے

صہیونی یونیورسٹیوں میں وسیع ہڑتال

🗓️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عبرانی یونیورسٹی،

کیا صیہونی حماس کو ختم کر سکتے ہیں؟

🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک فتح کے ایک عہدیدار نے غاصبوں کے خلاف حماس

امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کردی

🗓️ 2 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں

پاکستانی وفد دوطرفہ تجارتی چیلنجز پر بات چیت کیلئے کل کابل کا دورہ کرے گا

🗓️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وزارت تجارت دو طرفہ تجارتی امور

شام پر حملوں کے بارے میں دمشق سے تل ابیب کو سخت وارننگ

🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دمشق کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے