?️
اسلام آباد (سچ خبریں) فورجی اسمارٹ فون کی برآمد میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے اس حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون کا برآمد کنندہ بن گیا ، 1500موبائل فون مقامی طور پر تیار کرکےیو اے ای برآمد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے پاکستان کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون کا برآمد کنندہ بن گیا، ائیر لنک کمیونیکیشن کومبارکباد پیش کرتا ہوں جو اس میں حصہ لے رہے ہیں، ائیرلنک کمیونیکیشن نے 1500 مقامی طور پر تیار موبائل فون یو اے ای ایکسپورٹ کئے ہیں۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ یہ کمپنی کی چھوٹی سے شروعات ہے لیکن پاکستانی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک سنگ میل ہے۔یاد رہے مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں اور 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں۔
خیال رہے یاد رہے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار موبائل فونزکی تعداد درآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کرگئی، جنوری سے جولائی تک12.27 ملین موبائل فون تیار ہوئے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں گرمی کی غیر معمولی لہر؛بچے زد میں
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی
اپریل
یمن کی جنگ ہماری سوچ سے زیادہ طولانی ہو گئی: فیصل بن فرحان
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں
فروری
حماس نے مصر کے جنگ کے خاتمے کے منصوبے کو قبول کیا
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کی ایک اشاعت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
دسمبر
چین کی فنانسنگ سے پاکستان کو ’چینی قرضوں‘ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امریکی ادارے
اکتوبر
فلسطین کا شیخ جراح اور قدس کے لیے عالمی حمایت کا مطالبہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے سلامتی کونسل کے صدر، اقوام
فروری
حماس سے جنگ بندی جاری رکھنے کی درخواست دوہری شرمندگی ہے: بن گوئر
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مستعفی وزیر اٹمربن گوئر
مارچ
گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کو امن و امان کی بہتری سے جوڑ دیا
?️ 28 جنوری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے انتخابات میں ممکنہ تاخیر کی طرف اشارہ
جنوری
مشہور ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا
?️ 9 جون 2025لاس ویگاس: (سچ خبریں) سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ،
جون